بنیادی صفحہ » آج کی دعا » توجیہات اعمال صالح

توجیہات اعمال صالح

توجیہات اعمال صالح

سلام صبح غرق ہوتے کئی وجودوں کو قوت حیات و آگہی بخشنے اور غرقابی سے نجات تک آنے کے ڈھنگ سکھا رہی ہے قبول ہو۔

جس دن سے زمین نے انسانوں کو اپنے سینے پہ سجایا انہیں اپنا دامن دیا، سکھ چین عطا کیا اپنے سینے سےزندگی کے سرور و سکون کے لیئے نوادرات کو پیش خدمت کیا اور ہر تعاون کے بعد بھی انسان نے ہر وہ کام۔کیا جس سے زمین کو زیاں و خسارہ سہنا پڑیے.
آغاز میں ہی جب زمین پر پہلا قتل قابیل نے اپنے بھائی ہابیل کا کیا تو جناب آدم نے دکھ درد سے بھرئے الفاظ میں زمین کو حکم دیا کہ ائے زمین میرئے بے گناہ بچے کا خون جذب نہ کرنااور پھر زمین نے آدم سے وفا کی اور ان کی اولاد کا خون اپنے اوپر ہی رکھ کر سکھا دیا مگر پھر کبھی جذب نہیں کیا۔
اپنی انرجی کی وائبریشن کو ہمیشہ مثبت راہوں سے منزل کمال تک پہنچا نے کا سامان کیجیئے تاکہ نظام آپکی مثبت قوت تخلیق سے تقویت اور استحکامء مطلوبہ سے مستفید ہو سکےاور آپ ارواح عالی میں شمار ہو کر ناجی بن سکیں ۔ سورہ شوری میں ارشاد فرماتا ہےکہ،” تم پر جو مصیبت بھی آتی ہے وہ تمھارے اپنے ہی ہاتھ کا کیا د ”
یاد رہے کہ ہر انسان جس اپنے رب کو اپنی شہہ رگ سے قریب رکھے ہوئے ہے اس سے ہمیشہ ڈائیریکٹ رابطے میں بھی رہتا ہے۔
اگر کوئی ابو جہل ذہنیت کا مالک کسی پر معترض ہو کہ فلاں تو راندہ درگاہ ہے کیونکہ وہ دعوی کرتا ہے کہ اس کا اللہ سے ڈائیریکٹ رابطہ ہے تو کبھی منفی سوچ کو تخلیق نہیں کرنا کیونکہ رب اپنے ہر بندئے سے ہمیشہ ہی مخاطب ہوتا رہتا ہے اور گفتگو بھی رواں رہتی ہے، مگر یقین کا فقدان اور نفس کی کثافت اسے حقیقت سے منحرف کیئے رکھتی ہے۔
خدا تو ہمیشہ ہی ہمارئے اندر موجود ہوتا ہے مگر ہم بہت کم ہی اپنے گھر میں موجود ہوا کرتے ہیں۔ ہم اپنے من اور ذات کے دروازے کب کھولتے ہیں؟ اگر ہم اپنے راہ گزر اس کامل نور سے روشن کرنا چاہیں تو ہمیں اس نور سے اپنا چراغ جلانا یعنی روشن کرنا ہوتا ہے۔ ہم غیبت کرنے والے مثل گندی مکھی کے کردار کی بجائے کم ازکم اس جگنو کی طرح ہی ہو جائیں جو گھپ اندھیروں میں اپنی مختصر سی روشنی سے ہی حیات روشن کی خبر دئے دیا کرتا ہے۔
مزاج کی عاجزی اور اطاعت مطلق منزلء معراج انسانیت کی راہ کا پہلا زینہ ہے۔
خدائے بزرگ آپکی سب نیک و صالح اطاعتوں کو قبول و منظور فرمائیں۔۔
دعائے رباب آپکو مقدر کا دھنی قرار فرمائے جانے میں مددگار رہے۔

الہی آمین

روحانی سکالر عارفہ شاعرہ مصنفہ و کالم نگار
طاہرہرباب الیاس
ہیمبرگ جرمنی

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وقت حاضر و فہم قرانی

وقت حاضر و فہم قرانی سلام صبح تبریک یوم نو کے پیغام سےروح کائنات کو ...