بنیادی صفحہ » آج کی دعا » ترتیب حیات

ترتیب حیات

ترتیب حیات

صبح نو کا نیا سلام مبارک ہو۔
محبت کی انرجیوں سے لبریز دعائے رباب کی صورت آپ کا نصیب ہمیشہ جنت کی وادیوں کا لطف، احساس کے جہاں میں پاتا رہے
باران نور سے غسلء آگہی نصیب رہے۔ سدا سکھی و پر راحت جیئیں۔ نظام بہ رضائے مشیتء ایزدی
پھولوں کی سیج بنا راحت کے نشے سے معمور رکھے۔ طمانیت قلب کا ملبوس مقدر قرار پائے
ایسی دلنواز مخلوق کا خالق عقل و عرفان سے بالا ھے اسکی صناعی کی حیرتوں پہ سر بسجود ہو کر آپ سبکو صبح کے سلام کے ساتھ دعائے خیر مانگ کر بامرادی کی عطا باری، رباب نے اپنے رب لامنتہاء سے مانگی  ھے اپکو قبول ہو۔ “عرفان” زندگی کا انمول ادراک آپکی زندگیاں امر و بامراد و کامیاب فرما دئے۔ ہم عمل صالح سے عطائے توفیق کے درہائے کامل، رضائے خالق کی ہم آہنگی سے کھلے رکھوانے کے اہل ہو سکیں۔ اپنی منزل کامل سے ملاپ ہمارا نصیب بنا رھے۔ نفس کے جانور پہ کامل دسترس مقدرکا سربلندانجام قرار پائے۔ ہم اندھیروں کو اپنی زات کے اجالے سے ناپید کرنے کی صلاحیت سے مزین ہو سکیں۔الہی آمین

روحانی سکالر عارفہ شاعرہ مصنفہ و کالم نگارطاہرہ رباب الیاس ہیمبرگ جرمنی

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

ہلال سائنس

ہلال سائنس سلام صبح سورج کی کرنوں سے طلائی جلاء مستعار لیئے اپنی قوتء عطا ...