بنیادی صفحہ » اداریہ » اظہارِ تشکر !

اظہارِ تشکر !

اظہارِ تشکر !
میں سیدہ کوثر منور ، محترم جناب گل بخشالوی صاحب کی تہہ دل سے ممنون و شکر گزار ہوں کہ انھوں نے
اپنی کتاب “نظم آراستہ “میں مایہ ناز شعراء اکرام کے ہمراہ مجھ عاجز کی نظم کو منتخب کرتے ہوئے صفحہ نمبر ۷۰ پہ اپنی نظم کے ہمراہ مقامِ خاص عطا فرمایا

مولا پاک کے حضور ان کی اس کاوش کے لئے دعا گو ہوں کہ وہ گل بخشالوی صاحب کی اس ادبی خدمت کو قبول فرماتے ہوئے ان کو جاودانی ترقیات سے نوازے۔ آمین
“نظم آراستہ “کتاب میں ہر رنگ ہر سوچ اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مستند شعراء کا کلام شامل کیا گیا ھے یہ ادبی فرقہ میں ایک اچھوتی ریت ہے
انکا یہ اندازفکر اور کارہائے نمایاں ادبی تاریخ کے گلستاں میں سدا بہار درخت کی مانندمہکنے کی پوری آب و تاب رکھتا ھے ہر نظم کا رنگ جدا ھے کتاب کی ڈیزائینگ اور ترتیب و تزئین گل بخشالوی صاحب کے عمدہ ذوق اور انتھک محنت کا پتا دیتے ہیں ۔ اس موقع پہ ہمارے محترم جناب طارق تاسی جی کا ذکر خیر نہ کرنا انتہائی زیادتی ہوگی جناب طارق تاسی صاحب کے ساتھ اور خلوص وتعاون کے بغیر شائد یہ کام ناممکن ہوتا میں ان کی بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور روزنامہ اخبار دھنک لندن کی ان سطور کی وساطت سے ہر دو قابل قدر ہستیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور اپنے لئے اس کتاب کے تحفے کو ایک قیمتی ایوارڈ اور نایاب سرمایہ سے گردانتی ہوں
سیدہ کوثر منور
چئیر پرسن دھنک ویلفئیر فاؤنڈیشن لندن

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

معاشی دہشت گردی؟

معاشی دہشت گردی؟ سیدہ کوثر منور ( لندن ) ایسے عالم میں، جب کہ ملک ...