بنیادی صفحہ » اداریہ » ایڈیٹر پوسٹ » ۔ایک نہایت مکروہ فعل ہے جو اس صدی کا بدترین کام کیا گیا۔

۔ایک نہایت مکروہ فعل ہے جو اس صدی کا بدترین کام کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں جس بے دردی اور غیر انسانی فعل کا ثبوت دیتے ہوئے پچاس بے گناہ لوگوں کو جو اس خدا کی عبادت کے لئے گئے جو ہر مذہب والوں کا خدا ہے۔۔۔ایک نہایت مکروہ فعل ہے جو اس صدی کا بدترین کام کیا گیا۔
اس کے لئے میری درخواست ہے کہ تمام مسلمان جماعتیں ۔مساجد دیگر ادبی سماجی سیاسی اور مذہبی تنظیمیں نیوزی لینڈ کے سفارت خانے کو مذمتی اور احتجاجی خطوط لکھیں ۔اور جس حد تک اس ناپاک و مکروہ فعل کی مذمت ہوسکتی ہے کریں ۔۔۔اور جتنے بھی مجرمان اس قتل میں ملوث ہیں عبرت ناک سزائیں دی جائیں ۔۔۔
آج ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ دنیا کے تمام مسلمان آپس کے اختلافات بھول کر یکجہتی کو اپنائیں۔۔۔اور دشمنان اسلام کو یہ ثابت کردیں کہ ہم شیشہ پلائی دیوار کی مانند ہیں ۔دنیا کے کسی کونے میں کسی مسلمان کے ساتھ ناانصافی یا ظلم ہوگا ہم اس کی مذمت ہی نہیں اس کو سزا بھی دیں گے۔۔۔دعا کریں کہ ان شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین اور مقتولین کو جنت کے اعلی مقام عطا فرمائے آمین ۔۔۔۔۔۔۔امجد مرزا امجد

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

میں وڈیرے کے پاس نہیں جاؤں گی

میں وڈیرے کے پاس نہیں جاؤں گی سات سالہ بچی کی فریاد پنوعاقل میں کاروکاری ...