بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » آشٹن سنٹرل مسجد میں درس قرآن کریم ،انسانیت کے حقوقِ اور محفل ذکر کا انعقاد

آشٹن سنٹرل مسجد میں درس قرآن کریم ،انسانیت کے حقوقِ اور محفل ذکر کا انعقاد

آشٹن سنٹرل مسجد میں درس قرآن کریم ،انسانیت کے حقوقِ اور محفل ذکر کا انعقاد

آشٹن سنٹرل مسجد میں درس قرآن کریم ،انسانیت کے حقوقِ اور محفل ذکر کا انعقاد ہوا جس میں نوجوانوں بڑوں اور ادھیڑ عمر کے افراد  کے علاوہ صاحبزادہ اکرام الحق ۔ حاجی خالد بٹ -حاجی عبدالقیوم –  وقاص قیوم – حاجی محمد آزرم -مرزا غظنفر -حاجی عبدالمجید -مرزا عابد حسین -محمد منیر مرزا نے خصوصی شرکت کی مولانا قاری زاہد شریف  رضوی نے درس دیا۔  آخر میں چودھری ظفر کی خالہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔اس موقع پر مولانا قاری زاہد شریف کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کے مفہوم کو سمجھنے کے حوالہ سے محفل کا انعقاد کیا اور سورہ بقرہ کی چند اہم آیات جن کا تعلق نوجوان نسل اور خواتین اسلام کے ساتھ ہے بیان کی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر نوجوان نسل باترجمہ پڑھے تو وہ گمراہی کے راستے کو چھوڑ کر قرآن مجید کے نور سے صراط مستقیم پر گامزن ہو گی ۔عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ قاری زاہد شریف دین اسلام کی سربلندی کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ مرزا غضنفر علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے قاری زاہد شریف سے قرآن کریم کی فہمی بارے جو کچھ سیکھا ہے اس سے پہلے آگاہی نہیں تھی اور موصوف معاشرتی مسائل بارے درس دینے پر توجہ دیتے ہیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ہم اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں کیونکہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔ محفل ذکر و اذکار کے بعد شرکائے محفل کی تواضع لنگر سے کی گئی

عارف چوہدری آشٹن

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

چوہدری بشارت حسین مرحوم کے والد گرامی مرحوم کے بلند درجات و مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

چوہدری بشارت حسین مرحوم کے والد گرامی مرحوم کے بلند درجات و مغفرت کے لیے دعا ...