بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » ابرارالحق جمعہ 21 جون کوجدہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے

ابرارالحق جمعہ 21 جون کوجدہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے

نامور گلوکار ابرارالحق جمعہ 21 جون کوجدہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے
جدہ ( سید مسرت خلیل ) سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے تعاون سے جدہ میں تین روزہ جاری ایشیاء فیسٹول کے دوسرے روز جمعہ 21 جون کوجی ای اے کی دعوت پر پاکستان سے آئے ہوئے نامور گلوکار ابرار الحق جدہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ جی ای اے کی مشیرمحترمہ نوشین وسیم اور ایشیاء فیسٹول کے چیف آرگنا ئزر مراد صبحی نے خادم الجرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کہ انھوں نے یہ موقع فراہم کیا کہ یہاں رہنے والے ایشیائی تارکین وطن اور انکے اہل خانہ تفریحی پروگراموں سے لطف اندوز ہوسکیں ۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ سعودی حکومتی ادارے نے فنکاروں کو ویزے فراہم کئے ہیں۔ایشیاء فیسٹول کا آغاز موسم جدہ کے تحت 20 جون سےہوا ہے جس میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔ یہ فیسٹول تین روز جاری رہے گا۔ جس میں ہندوستان ، پاکستان، بنگلا دیش اور سری لنکا کے فنکار حصہ لے رہے ہیں 21 جون کو ابرار الحق اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔فیسٹول میں بچوں اور شرکت کرنے والوں کیلئے کھانے پینے اور کھیل کے اسٹال لگائے گئے ہیں ۔ داخلہ بذریعہ ٹکٹ ہوگا

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب الخُبر

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتُہ پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب الخُبر سٹرکٹ 79 / ...