بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » ادبی تنظیم “ شائقین ادب “ کا عید مِلن مشاعرہ و محفل غزل

ادبی تنظیم “ شائقین ادب “ کا عید مِلن مشاعرہ و محفل غزل

الجبیل/ سعودی عرب
رپورٹ: اُم آدم
ادبی تنظیم “ شائقین ادب “ کا عید مِلن مشاعرہ و محفل غزل

ادبی تنظیم شائقین ادب کے روح رواں محمد ارشد اور ریحان عالم صدیقی کی مشترکہ کاوش اس خوبصورت امتزاج کے ساتھ پیش کی گئی جو بلاشبہ ایک طویل عرصہ یاد رکھی جائے گی
بزنس ٹاور کے وسیع و عریض خوبصورت ہال ميں سجی اہل جبیل کی زندہ دلی و ادب دوست و ادب نواز عوام نے بھرپور شرکت کرکے اس محفل کو اپنی کمال بلندی و کامیابی سے ہم آمیز کیا
ادبی تنظیم شائقین ادب کے زیر اہتمام جبیل ميں محفل مشاعرہ و محفل غزل سجائی گئی

پروگرام کی نظامت جانب محمد ارشد نے بخوبی و احسن ادا کيں۔ اپنے ابتدائی کلمات ميں انہوں نے اردو زبان سے اپنی شدید محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج کی نسل کو اردو کی جانب راغب کرنے کا فریضہ والدین شعوری طور ہر ادا کريں کیونکہ آج کا طالب علم اپنے مضامین کو انگلش ميں پڑھنے جی وجہ سے اردو سے قدرے دوری محسوس کر رہا ہے ، بچے والدین سے اردو بولنا تو سیکھ لیتے ہيں لیکن رسم الخط کے لیے وہ رومن کا سہارا لیتے ہيں جو کہ ہم سب کے لیے ہائی الرٹ کا مقام ہے۔ اردو ہماری مادری زبان ہے اس سے محبت کم نہیں کی جاسکتی کیونکہ يہی ہماری شناخت بھی ہے ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مصعب اقبال نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم جناب صلاح الدین صدیقی نے پیش کر کے سماں باندھ دیا
بنت محمد ارشد جو طالبہ ہيں “ اردو میری زبان “ کے عنوان سے ایک خوبصورت مقالہ پیش کیا جیسے حاضرین نے بہت سراہا
مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر سجاد سید اور مہمانِ خصوصی محترمہ قدسیہ ندیم لالی رہيں، دیگر شعراء کرام ميں ، اقبال اسلم ، فیاض احمد ، محمد عارف ، اور سید باقر نقوی نے اپنے کلام سے خوب داد وصول کی
دھلی 6 کے سرپرست جناب صبور صدیقی کی جانب سے روایتی دھلی کی خوشبو و ذائقہ سے سجا عشائیہ تا دیر یاد رہے گا
محفل غزل کا آغاز ہوا ، ہارمونیم دیپک جوس اور طبلہ نواز ریاض خان اور غزل گائک صلاح الدین صدیقی نے حاضرین کی فرمائش پر رات گے تک غزل کے سُر فضا ميں بکھیر کر رکھے
عید مِلن مشاعرہ و محفل غزل اہل جبیل کی زندہ دلی اور پر خلوص محبت کا منہ بولتا ٽبوت ہے کہ محفل کے اختتام پر جلد ہی دوبارہ تقریب رکھنے کے لیے تاریخ طے کی گئی جو جولائی کے آخری ہفتہ طے پائی ہے

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب الخُبر

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتُہ پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب الخُبر سٹرکٹ 79 / ...