بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » برطانیہ میں دُکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں اوورسیز کمیونٹی پیش پیش

برطانیہ میں دُکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں اوورسیز کمیونٹی پیش پیش

 

برطانیہ میں دُکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں اوورسیز کمیونٹی پیش پیش

مانچسٹر (عارف چوہدری)

برطانیہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں پاکستانی کمیونٹی اور چیریٹز معاشرے کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان  میں بینائی سے محروم افراد کا آپریشن کے ذریعے علاج کروا کے انہیں دیکھنے کے قابل بنانے کے منصوبہ پر کام کر رہے ہیں اور اب تک اٹھاسی ہزار افراد کا کامیاب آپریشن کر چکے ہیں ۔مانچسٹر کے مقامی ہال میں سالانہ چیرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ چیرٹی ڈنر کا آغاز خداوند کریم کے بابرکت نام سے ہوا اور بارگاہ اقدس میں حمدیہ کلام اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ رسالت میں نعتیہ کلام حافظ انور زاہدی نے پیش کیا جبکہ نقابت اور فنڈ ریزنگ کے فرائض اجمل نے سر انجام دیے۔ ٹرسٹ کی مل مینجنگ ڈائریکٹر صدف نے اغراض و مقاصد اور اب تک کے منصوبہ جات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔سالانہ چیرٹی ڈنر میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان ،مئیر راچڈیل کونسلر محمد زمان، سیاسی ،سماجی، کمیونٹی،مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چئیرمن عبد الرزاق ساجد کا کہنا تھا کہ ہمارا نصب العین ہے کہ ؛؛ روشنی سب کے لیے؛؛ اور اسی کے تحت دکھی انسانیت اور غریب نادار اور بے آسرا افراد کی آنکھوں کے موتیے کا آپریشن کروا کے انہیں دوبارہ دیکھنے کے قابل بناتے ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اب تک اس منصوبے کے تحت اٹھاسی ہزار افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ہے   ہم نے ایک لاکھ افراد کی آنکھوں کا آپریشن کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہےاور اسے  2020 تک مکمل کریں گے اور جب ایک لاکھ کا ہدف پورا ہو جائے گا تو پھر دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی بنیاد رکھی تو درست احباب اور دیگر چیرٹییز تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ آنکھوں کے آپریشن کے لیے کمیونٹی چندہ نہیں دے گی لیکن انہوں نے مصمم ارادہ کر لیا کہ وہ اس کام کو کر کے ہی رہیں گے مجھے فخر ہے کہ وہ لوگ اب انکے نقش قدم پر چل کر اس جیسے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ سیریا فلسطین ، انڈیا، پاکستان، اور بالخصوص برما روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کے لیے گیارہ بار برما جا کر ضرورت مند افراد کی مدد کر چکے ہیں اور ایسا کسی اور نے نہیں کیا ہے  دکھی انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ہے اور اسکے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہوں ۔ نیک نیتی اور محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کی وجہ سے برطانیہ بھر سے کمیونٹی دل کھول کر عطیات دیتی ہے ۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان نے کہا کہ وہ پچھلے کئ سالوں سے المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں آنکھیں خداوند کریم کی طرف سے انسان کو دی گئی نعمتوں میں سے  بہت بڑی نعمت ہے پاکستان کے دوردراز دیہی علاقوں میں آنکھوں میں اترنے والے موتیے جیسے آپریشن کے لیے غریب نادار اور بے سہارا افراد کے پاس مالی وسائل کی کمی کے باعث آپریشن کرانے کی سکت نہیں ہوتی المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ مخلوق خدا کی خدمت میں پیش پیش ہیں ہم برطانوی معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں تو تمام طبعی سہولیات مفت مل جاتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں دکھی انسانیت کا درس دیتا ہے اور ماہ رمضان کی آمد آمد ہے ہمیں دل کھول کر اپنے عطیات المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کو دینے چاہیے تاکہ لوگوں کی بینائی واپس لانے میں کامیاب ہو سکیں ۔   اصف رشید بٹ نے کہا کہ وہ المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کو بیس سال سے زائد عرصہ سے جانتے ہیں یہ اچھا کام کر رہے ہیں اور ہماری کمیونٹی چیریٹز کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے یہ عین عبادت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عبد الرزاق ساجد کو بچپن سے جانتے ہیں دکھی انسانیت کی خدمت انکی شخصیت کا طرہ امتیاز ہے ہمیں اس نیک مقصد کے لیے انکا ہاتھ بٹانا چاہیے اور ایک بار پھر مانچسٹر کی کمیونٹی نے دل کھول کر عطیات دیے کر ثابت کیا کہ چیرٹی کا کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں انکا کوئ ثانی نہیں ۔مانچسٹر کی نامور کاروباری شخصیت چوہدری عبد الغفور نے کہا کہ وہ پاکستان میں المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے لگانے گئے آئ کیمپ میں گئے زندگی میں اس سے زیادہ سکون اور کہیں نہیں آیا میں انکے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں اور جب تک زندگی ہے آئ کیمپ میں جاتا رہوں گا اور مالی تعاون بھی جاری رکھوں گا۔ چیرٹی ڈنر میں المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئ۔ برمنگھم کے شام گروپ نے قوالیاں سنائیں ۔ برطانیہ کے نامور کامیڈین نبیل عبدل الرشید نے لطائف سنا کر حاضرین کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دی اور ہر کوئ داد دینے پر مجبور ہو گیا۔ فلم ٹیلیویژن کے اشتہارات میں جلوہ افروز ہو کر فٹبال کے کرتب اور مہارت دکھانے والے کولن نیل بچوں بڑوں کی توجہ کا مرکز بنے ۔ چیرٹی ڈنر کی خاص بات سکھ انگریز اور ہندو کمیونٹی کی شرکت کی اور سب کا نصب العین ایک تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے۔ چیرٹی ڈنر میں بچوں اور خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ مہمانوں کی تواضع روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئی

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

راجہ علی اعجاز کے اعزاز میں سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز حسین کا عشائیہ

راجہ علی اعجازکےاعزازمیں سابق وفاقی وزیرچودھری شہبازحسین کاعشائیہ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ و ...