بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » بھٹوایک فکرکا نام ہے، 40 ویں برسی کے موقع پرمقررین کا خراج تحسین۔

بھٹوایک فکرکا نام ہے، 40 ویں برسی کے موقع پرمقررین کا خراج تحسین۔

بھٹوایک فکرکا نام ہے، 40 ویں برسی کے موقع پرمقررین کا خراج تحسین۔
جدہ (پ ر) قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید ایک فکر کا نام ہے، وہ غریبوں کا دوست تھا۔ اس نے غریب طبقہ کو شعور دیا۔ وہ اپنے کارناموں کی بدولت آج بھی عوام میں زندہ ہے۔ ان کو ان لوگوں نے شہید کیا جو پاکستان کے دشمن تھے۔ ان خیالات کا اظہار جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف کی جانب سے ذوالفقارعلی بھٹو کی 40ویں برسی کے موقع پرپی پی پی سعودی عرب کے نئے صدر تصور حسین چودھری کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر رہنما شمس الدین الطاف جبکہ اعزازی مہمانان میں نائب صدر جاوید حیسن ملک اور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن گلف کے صدر خالد گجر تھے۔ مقررین نے بھٹو اور ان کے خاندان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھٹو نے پاکستان کے وجود کو برقرار رکھنے اور اپنی سلامتی کا خود ضامن بنانے کے لئے اس کو ایٹمی طاقت بنایا۔ مغربی طاقتوں کے خلاف پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ بی بی بھٹو کی شہادت اور خاندان کے دیگر افراد کی شہادتوں کی وجہ سے بھٹو خاندان کا نام تا قیامت زندہ رہےگا اور ہمارے دلوں میں بسارہے گا۔ تقریب سے جن رہنماؤں نے خطاب کیا ان میں قربان جویو، ادریس قریشی، عبدالعزیز صدر طائف ریجن، اظہر شفیق، محمد الیاس اعوان، اکرام الحق بھٹو، عمران گجر،خالد گجر، شمس الدین الطاف، جاوید ملک اورمہمان مقرر سید مسرت خلیل شامل تھے۔
تصورحسین چودھری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ بھٹو نے ہرذی شعور کا جلا بخشی، انھیں مشرقی پاکستان کے علیحیدہ ہونے کے بعد اقتدار ملا اور انھوں نے مغربی پاکستان کی تعمیر نو احسن طریقہ سےکی۔ انھوں نے چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری بھٹو کی دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے سعودی عرب میں پارٹی کی صدارت کی ذمہ داری انھیں سونپی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی تنظیم نو اور ممبرسازی کا کام ہورہا ہے۔ ہم پارٹی میں اتحاد اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انھوں نے تمام مہمانوں اور جیالوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کو بہت کم نوٹس پر بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
قبل ازیں کمسن قاری محمد الخلیل کی تلاوت قرانِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا، بارگاہِ رسالت ﷺ میں معروف شاعر آفتاب ترابی نے ہدیہ نعت پیش کی۔ مقبول شاعر زمرد خاں سیفی نے بھٹو کا منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں خالد گجر نے بھٹو کے دراجات کی بلندی اور مسلم امہ کی ترقی کے لئے دعائیں کی۔(سید مسرت خلیل،

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

چوہدری بشارت حسین مرحوم کے والد گرامی مرحوم کے بلند درجات و مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

چوہدری بشارت حسین مرحوم کے والد گرامی مرحوم کے بلند درجات و مغفرت کے لیے دعا ...