بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد

جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد

جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد

جدہ (سید مسرت خلیل) پاکستان کڈنی سینٹر کے زیر اہتمام پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد مقامی ریستوران میں کیا گیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محبوب صدیقی نے انجام دیے جبکہ تلاوت کی سعادت قاری محمد آصف نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول ﷺ سوسائٹی کے میڈیا اینڈ پبلی کیشن سیکرٹری محمد نواز جنجوعہ نے پیش کی۔ پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ضیاء خالد نے سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں اور منصوبوں کا مختصر پیش کیا۔ اور کمیونٹی سے تعاون کی اپیل کی۔
پاکستان کڈنی سینٹر کے بانی صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن نے سینٹرکی6 برسوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جس میں انہوں نے پاکستان کڈنی سینٹر ایبٹ آباد کے سنگ بنیاد سے لے کر مکمل ہونے تک کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ کڈنی سینٹر اب پوری طرح فعال ہے۔ جہاں مریضوں کی ڈائیلائسز کا مفت انتظام ہے۔ اس کے علاوہ گردوں کی بیماری میں مبتلا نادار افراد کا بھی مفت علاج کیا جارہا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کڈنی سینٹر کے قیام کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا اس قسم کے ادارے قائم ہوتے رہنے چاہیے۔ اس سے ہمارا بھی سر فخر سے بلند ہوتا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی وطن عزیز میں عظیم منصوبے قائم کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا پاکستان مشن ریاض اور جدہ میں 24 گھنٹے آپ لوگوں کی خدمت کے لئ حاضر ہے۔ آپ فون کرکے اپنی شکایات ہم تک پہچا سکتے ہیں۔ انھوں نے اس حوالے سے اپنا فون نمبر بھی تمام حاضرین کو دیا کہ وہ براہے راست بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے ڈاکٹر محبوب صدیقی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔جو ان کو وطن واپسی پر سعودی عرب میں 40 سالہ خدمات پر پیش کی گئی۔ آخر میں مولانا حبیب الرحمن نے مسلمانوں اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

ریاض لیڈیز گروپ ہمنوا کی جانب سے استقبال رمضان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

ریاض لیڈیز گروپ ہمنوا کی جانب سے استقبال رمضان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب ...