بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » جرمنی میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں دو پاکستانی ہلاک

جرمنی میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں دو پاکستانی ہلاک

جرمنی میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں دو پاکستانی ہلاک ہوگئے
(منور علی شاہد، فرینکفرٹ )ہفتہ کی رات جرمنی کے شہر اوفن باغ کے قریب ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں دو پاکستانی نوجوان ہلاک ہو گئے ، جرمن میڈیا کی خبروں کے مطابق فرینکفرٹ کے نواح اوفن باغ کے موٹر وے پر دوگاڑیوں کی شدید ٹکر کے بعد ایک گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری اور گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں موجود دو پاکستانی نوجوان ذولقرنین بٹ اور مشہود آصف ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے دونوں پاکستانی نوجوانوں کی عمریں بالترتیب 44 اور 29سال بتائی جاتی ہیں حادثے میں دوسری گاڑی میں سوار جرمن عورت و مرد دونوں کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائزہ لے رہی ہے کہ دونوں گاڑیاں کیسے اور کیونکر ٹکرائیں؟ اپنی نوعیت کا یہ ایک المناک ٹریفک حادثہ تھافرینکفرٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے ذرائع کے مطابق دونوں پاکستانیوں کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور جرمنی میں کاروبار کے شعبہ سے وابستہ تھے اور حادثہ میں تباہ ہونے والی گاڑی بی ایم ڈبلیو ایک ماہ قبل ہی مشہود آصف نے خریدی تھی حادثہ کے وقت گاڑی ذولقرنین بٹ چلا رہے تھے، انہی کے خاندانی ذرائع کے مطابق مخالف ٹریک سے آنے والی ایک گاڑی نامعلوم وجوہات کی بناہ پر ان کی گاڑی سے آٹکرائی اور ان کی گاڑی قلابازیاں کھاتی دور جا گری اور اس میں آگ لگ گئی،انہی کے پیچھے دوسری گاڑی میں ان کے کزنز بھی آ رہے تھے وہ فوری طور پر مدد کو پہنچے اور شیشے توڑ کر باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران گاڑی میں آگ لگ گئی ۔ اس حادثہ کے بارے میں پولیس کی رپورٹ منگل تک جاری ہونے کا امکان ہے پاکستانی کمیونٹی کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مشہود آصف کے پسماندگان میں جوان بیوہ کے علاوہ تین سالہ بیٹی اور ایک آٹھ سالہ بیٹا شامل ہے جبکہ 
ذولقرنین بٹ کے بھی دو بچے بتائے جاتے ہیں 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد

جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد جدہ (سید مسرت خلیل) ...