بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » جرمنی کے شہر برلن میں نمائندہ مطیع اللہ کی کوششوں سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد

جرمنی کے شہر برلن میں نمائندہ مطیع اللہ کی کوششوں سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد

برلن رپورٹ مطیع اللہ

 

پاکستان کے پہلے ایچ ڈی چینل 92 نیوز  کے چار سال پورے ھونے کی خوشی میں جرمنی کے شہر برلن میں نمائندہ مطیع اللہ کی کوششوں سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام میں پاکستان ایمبیسی کے ہیڈ اف پریس  تنویراحمد بھٹی مہمان خصوصی تھے تقریب میں پاکستان کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں اردو ادب،  اردو انجمن برلن سے وابستہ شاعروں. پی ایس اے اسٹوڈنٹس،  بزم برلن کے اسٹوڈنٹس،  برلن میں اردو دیسی دھوم ریڈیو کے چیف ایگزیکٹو. پاکبان انٹرنیشنل،  اسلامی ریلیف. سمیت دیگر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی

سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے پاکستان ہیڈ اف پریس تنویر بھٹی نے کہا کہ 92 نیوز  نے چار سال کے کم وقت میں پاکستان اور یورپ  میں اپنا اعلی مقام بنایا پاکستان کیمونٹی کہ مثبت امیج کو اجاگر کیا ہم 92 نیوز کے چوتھے سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ھے اپاکستان ایمبیسی کے ہیڈ اف پریس تنویر بھٹی نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں کو جمع کرکے پریس کلب کا شکل دینا یہ مطیع اللہ کا اہم کارنامہ ھے ہم ایمبیسی کے تمام افسران مطیع اللہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھے انہوں نے کہا کہ 92 نیوز اور مطیع اللہ نے اپنے لگن ومحنت سے جرمنی کے ہر پاکستانی کے گھر میں اپنا مقام بنایا ھے

تقریب کا باقاعدہ اغاز قران پاک کی تلاوت سے ہوا تلاوت اسلامی تحریک برلن کے امیر خالد محمود  نے کی نعت مقبول چوہدری اشتیاق نے پیش کیا،  تقریب میں پاکستان قومی ترانہ سنایا گیا جس کے احترام میں تقریب کے شرکاء کھڑے ھوئے تقریب میں 50  سے زائد پاکستانی کمیونٹی،  وصحافی برادری سمیت مختلف شعبوں و سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان کے معروف بزنس مین اور تقریب کے اسپانسر طارق فوڈز کےچیف ایگزیکٹو طارق جاوید نے پاکستانی کیمونٹی کو خوش آمدید کہا اور 92 نیوز کو چوتھی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

پاکستان جرمن پریس کلب برلن کے ممبر پاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر عشرت میعن سیما نے کہا کہ 92 نیوز پاکستانی کیمونٹی کہ ترجمانی کررہا ھے ہم چوتھی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں 92 نیوز کے نمائندے مطیع اللہ کی کوشش ولگن کی بدولت اج کا پروگرام کامیاب قرار ھوا  پاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد نے کہا کہ 92 نیوز نے جرمنی میں پاکستانی کیمونٹی کو دوبارہ زندہ کیا ھے اس قبل میڈیا ھونے کے باوجود نہیں تھا لیکن 92 نیوز اور مطیع اللہ کے محنت رنگ لائی ھے اور اج برلن میں ہر بندہ پاکستان کے چینلز میں 92 نیوز کو دیکھتا اور پہنچاتا ھے

دیسی دھوم ریڈیو کے چیف ایگزیکٹو و پی ایس اے کے ممبر توصیف نعمان نے سالگرہ کی بہترین وکامیاب پروگرام کے انعقاد پر مطیع اللہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چوتھی سالگرہ مبارک باد پیش کی.
معروف شاعرہ و افسانی نگارہ مایہ حیدر نے کہا کہ 92 نیوز نے کم وقت میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترجمان بن کر سامنے ایا ھے ہمیں انہیں چوتھی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

منہاج القرآن برلن کے صدر محمد صدیق اکبر نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے پانچ اہم ستون میں میڈیا کا بہت اہم کردار ھے 92 نیوز نے پاکستان یورپ میں مختصروقت میں ایسا مقام بنایا ھے کہ ہر پاکستان کی اواز قرار پایا،
مسلم لیگ ن برلن کے صدر اعجاز بٹ نے 92 نیوز کو چوتھے سالگرہ کے موقع پھولوں کے گلدستہ پیش کرتے ھوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ  پر مبارک باد دی

جرمنی کے ابھرتے ھوئے سوشل ایکٹوسٹ سید اسد علی شاہ نے 92 نیوز کے  تقریب سے خطاب کرتے ھوئے چوتھی سالگرہ پر مبارکباد دی انہوں نے جرمنی کے دارلخلافہ برلن میں 23 فروری کومنقعد ھونے والے ڈیم فنڈریزئنگ ایونٹ کاباقاعدہ اعلان کیا انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ اپنے اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
اس موقع پر انٹرنیشنل صحافی برادری نے تقریب کو سراہا اور 92 نیوز کو چوتھی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی
92 نیوز کے چوتھی سالگرہ کی تقریب کو مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب اعزاز سمجھ کر منایا جس میں . مسلم لیگ برلن،  پاکبان انٹرنیشنل جرمنی. دھنک ویب ٹی وی لندن. بساط میگزین،  دیسی دھوم ریڈیو،  پاکستان جرمن پریس کلب برلن، اوورسیز پاکستانیوں کے معروف صحافی سماجی کارکن  اعجاز حسین پیارا سمیت دیگر نے تقریب کو چارچاند کگا دیئے
علاوہ ازیں پاکستانی ایمبیسی کے ہیڈ اف پریس تنویر بھٹی نے 92 نیوز  کی سالگرہ کی کیک کاٹ کر سالگرہ منایا گیا
جبکہ طارق فوڈز کے جانب سے  سالگرہ کے تقریب کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

“ پاکستانی کميونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب کی بنیاد

سعودی عرب کے منطقہ شرقیہ کے شہر الخُبر ميں پاکستانی کمیونٹی کے لیے سب سے ...