بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » جرمنی کے شہر ہمیبرگ میں  استقبال رمضان المبارک اور سحر وفطار و رویت ہلال کے لیے پاکستانی کمیونٹی نے تربیتی اجتماع  کاانعقاد

جرمنی کے شہر ہمیبرگ میں  استقبال رمضان المبارک اور سحر وفطار و رویت ہلال کے لیے پاکستانی کمیونٹی نے تربیتی اجتماع  کاانعقاد

جرمنی کے شہر ہمیبرگ میں  استقبال رمضان المبارک اور سحر وفطار و رویت ہلال کے لیے پاکستانی کمیونٹی نے تربیتی اجتماع  کاانعقاد

ہیمبرگ : رپورٹ مطیع اللہ

 

جرمنی کے شہر ہمیبرگ میں  استقبال رمضان المبارک اور سحر وفطار و رویت ہلال کے لیے پاکستانی کمیونٹی نے تربیتی اجتماع  کاانعقاد کیاگیا جسمیں پاکستان کمیونٹیز نے بھر پور حصہ لیا

ہیمبرگ شہر میں پاک اسلامی مرکز میں پاکستانی کمیونٹی ہیمبرگ کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی اجتماع یوکے و یورپ کے مفتی اعظم اور توقیت دان مفتی شمس الہدی مصباحی اور مسجد کیمٹی کے صدر شیخ شھزاد صاحب کی صدرات میں شروع ھوا مسجد کیمٹی اور تربیتی اجتماع کے منتظمین

حافظ منصور  حافظ عظیم،  رانا عامر،  حافظ عبدالغفوراور  جاوید کی کوششوں سے تربیتی اجتماع پاتکمیل تک پہنچا ۔تربیتی اجتماع کا باقاعدہ آغاز پاک اسلامی خطیب قاری منصور صاحب نے کیاتربیتی اجتماع سے  خطاب کرتے ھوئے پاک اسلامی مرکز کے خطیب نے کہا کہ محبت مصطفیؐ ایمان کی اساس اور مسلمان کا سرمایہ حیا ت ہے۔محفل نعت کی محافل  اور رمضان المبارک کے استقبال کے لیے تیاری کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد محبت رسولؐ اور جزبہ ایمانی کے اظہار کا ذریعہ اور دنیا تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن و سلامتی ،عدل و انصاف ،احترام اانسانیت کا پیغام پہنچانا رمضان المبارک کا اہتمام کرنا ایمان کا اولین مقصدھوتا ھے

تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے مفتی شمس الہدی مصباحی کہا کہ علماء کرام نے رمضان المبارک کے استقبال اور تیاری کے لیے بہت سی اہم ہدایات اور تجاویز بیان فرمائی ہیں انہوں نے کہا کہ اہم ہدایات اور تربیت کے لیے اہم جزیات جن پر عمل کرکے ہم اپنا رمضان المبارک کامہینہ کار امد بنا سکتے ہے  ہمیں چاہیے کہ فراض وواجبات کی ادائیگی اور توبہ واستغفار کرے

انہوں نے مزید کہا کہ قطع رحمی یعنی رشتے ناطے توڑنا بہت بڑا گناہ ہے، قطع رحمی کی وجہ سے دعائیں قبول نہیں ہوتیں، لہذا رمضان آنے سے قبل اس سنگین گناہ سے توبہ اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی کریں،

انہوں نے کہاکہ گذشتہ سالوں کے روزے اگر کسی شرعی عذر سے رہ گئے ہوں تو رمضان آنے سے پہلے پہلے ان کی قضا کرلیں تاکہ رمضان شروع ہونے سے قبل گذشتہ رمضان کے روزوں کا حساب بے باق ہوجائے۔رمضان المبارک دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہے، لہذا ابھی سے اپنے آپ کو لمبی دعاؤں کا عادی بنائیں، نیز یہ بھی ضروری ہے

۔ انہون نے کہا کہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے خوش قسمت لوگ اس ماہ میں تلاوت کی کثرت کا معمول بناتے ہیں لہذا ابھی سے تلاوت قرآن کو زیادہ وقت دینا شروع کریں تاکہ رمضان کی آمد تک آپ کثرت سے تلاوت کرنے کے عادی بن جائیں

 

انہوں نےکہا کہ رمضان عبادت کا مہینہ ہے شاپنگ وخریداری کا نہیں نیز رمضان میں رش اور مہنگائی کی وجہ سے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے لہذا رمضان کی آمد سے قبل شعبان میں ہی عید کی شاپنگ مکمل کرلیں اور اہل خانہ کو بھی یہ بات سمجھائیں۔گھر میں کوئی تعمیراتی یا رنگ وروغن کا کام کروانا ہو، مشین کی مرمت ہو، گاڑی یا سواری کا کوئی لمبا اور پیچیدہ کام ہو اسی طرح دفاتر وکارخانوں کے محنت طلب پروجیکٹ ہوں تو انہیں رمضان المبارک سے پہلے پہلے نمٹانے کی کوشش کریں۔رمضان المبارک سے قبل اپنا نظام الاوقات مرتب کریں، جس میں صبح اٹھ کر تہجد، ذکر، دعائیں، سحری، نماز فجر اور تلاوت سے لے کر افطاری، تراویح ودیگر معمولات تک کے لیے مناسب وقت متعین ہو اور نیند و آرام کی بھی بھر پور رعایت رکھی جائے۔قرآن کریم کی چھوٹی چھوٹی سورتیں ابھی سے یاد کرنا شروع کریں تاکہ نوافل اور تہجد میں انہیں پڑھا جاسکے، عام طور پر صرف ایک یا دوسورتیں یاد ہوتی ہیں، اور انہی کو بار بار دہرایا جاتا ہے، جو مثالی طرز عمل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوستوں کی فضول مجالس، گپ شپ کی محافل اور رات گئے تک سر انجام دی جانے والی سرگرمیوں سے آہستہ آہستہ کنارہ کشی اختیار کریں تاکہ آپ رمضان میں تراویح کے فورا بعد بلا تاخیر سوسکیں، یاد رکھیں تہجد اور سحری میں ہشاش بشاش اٹھنے کا دارو مدار بروقت سونے پر ہے۔رمضان المبارک کی تیاری کے حوالے سے درج بالا ہدایات وتجاویز پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے رمضان المبارک کی روحانیت و برکات کے حصول کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں، بالخصوص اس دعا کا اہتمام فرمائیں بعدا زیں تربیتی اجتماع کے اختتام پرحاضرین اجتماع کے لیے عشائیہ کا اہتما کیا گیا

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

راجہ علی اعجاز کے اعزاز میں سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز حسین کا عشائیہ

راجہ علی اعجازکےاعزازمیں سابق وفاقی وزیرچودھری شہبازحسین کاعشائیہ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ و ...