بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » جموں و کشمیر فورم فرانس کے زیر انتظام پیرس میں انڈین سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جموں و کشمیر فورم فرانس کے زیر انتظام پیرس میں انڈین سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

فرانس :(نمائیندہ دھنک لندن )  بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقعے پر جموں و کشمیر فورم فرانس کے زیر انتظام پیرس میں انڈین سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی .مظاہرین نے کشمیر کے جھنڈوں کے ساتھ کتبے اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر انڈین افواج اور انڈین حکومت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں فرانس میں مقیم خالصتان کے حامی سکھوں نے بھی شرکت کی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی اور خالصتان کی آزادی کے حوالے سے نعرے بازی بھی کی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی مودی کی حکومت نے کشمیر میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا ہؤا ہے ۔ نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کئے جارہے ہیں۔ انسانی حقوق کی پامالی کے نام پر شام اور لیبیا کے خلاف جنگ مسلط کرنے والوں کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی نظر کیوں نہیں آتی۔ کشمیر میں بہنے والا خون انسانی حقوق کی تنظیموں کو کیوں نظر نہیں آتا۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور انٹرنیشنل کمیونٹی سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کا فوری نوٹس لے . اس موقع پر مظاہرین نے ’’انڈین فوج کشمیرسے نکل جائے ‘‘کشمیر کو آزاد کرو‘‘ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں‘‘انڈیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت بند کرے ‘‘جیسے نعرے بھی لگائے

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

“ پاکستانی کميونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب کی بنیاد

سعودی عرب کے منطقہ شرقیہ کے شہر الخُبر ميں پاکستانی کمیونٹی کے لیے سب سے ...