بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » دہشت گرد مودی خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے

دہشت گرد مودی خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے

دہشت گرد مودی خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔عمران خان فاروق

دھنک فرینکفرٹ(اظہر کیانی) تفصیلات کے مطابق ای یو پاک فیڈریشن یورپ اور انٹرنیشنل خالصہ فیڈریشن جرمنی نے مشترکہ طور پر انڈین جارحیت کے خلاف جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے مرکزی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جس میں سرپرست اعلی منہاج القران یورپ معروف بزنس مین و سماجی شخصیت عمران خان فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈین حکومت آئے روز انڈیا میں رونما ہونیوالے کسی بھی واقعہ کے ساتھ پاکستان کا نام جوڑ دیتی ہے جو کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے ۔انڈیا کو اب ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آنا پڑے گا سب سے بڑا دہشت گرد خو نریندرا مودی ہے جو ہر بار اپنا الیکشن بنانے کے لئیے اپنے ہی ملک کے جوانوں معصوم لوگوں کی جانیں لیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اس وقت پاکستان کا ساتھ دینا چاہئے اور مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کرنا چاہئے ۔پوری پا کستانی قوم اور بلخصوص اوورسیز پاکستانی کمیونٹی افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہماری افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے ۔ ہم افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد

جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد جدہ (سید مسرت خلیل) ...