بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » ریاض لیڈیز گروپ ہمنوا کی جانب سے استقبال رمضان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

ریاض لیڈیز گروپ ہمنوا کی جانب سے استقبال رمضان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

ریاض لیڈیز گروپ ہمنوا کی جانب سے استقبال رمضان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

ریاض سعودیہ
رپورٹ خرّم خان

ریاض لیڈیز گروپ ہمنوا کی جانب سے استقبال رمضان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

سعودیہ کے شہر ریاض میں تقریب رکھی گئی جس تقریب کا مقصد رمضان کا استقبال تھا، اور اس سلسلے میں روزوں قرآن اور رمضان کو مفید بنانے کے لیے ایک درس کا انعقاد کیا گیا تھا ,تقریب کی مہمان خصوصی بیگم سفیر پاکستان محترمہ عائشہ علی اعجاز تھیں جنہیں پریذیڈنٹ ہمنوا محترمہ بلقیس نے پھولوں کے گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیااور ہمنوا ٹیم کے ساتھ ان کو خوش آمدید کہا۔ ہمنوا کی غزالہ راجہ کی نظامت میں پروگرام کا آغاز ہوا
اس پر وقار تقریب کو خوبصورت بنانے میں ہمنوا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا بڑا ہاتھ تھا پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہمنوا کی ٹیم نے بھرپور محنت کی ۔اس پروگرام کی ایونٹ کوآرڈینیٹر مدیحہ نمان تھی صدر بلقیس صفدر صاحبہ ، جنرل سیکریٹری عزالہ راجہ اور ایگزیکٹ ممبرز افشین فیصل، ثنا دورانی ، ثوبیہ ریاض شامل تھی۔ تقریب کی مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کے سفیر کی اہلیہ بیگم عائشہ اعجاز تھی تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد ریاض کی مشہور سکالر ڈاکٹر ارجمن نے رمضان کریم کے بارے میں ایک پریزنٹیشن کے ساتھ خوبصورت درس دیا انہوں نے رمضان میں کیے جانے والے کاموں کو اس خوبصورتی سے پیش کیا کہ ہال میں بیٹھے ہر شخص نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا انہوں نے ایک لسٹ بنائیں جس میں ایسے کام کرنے کا ذکر ہوا جس سے ہمیں رمضان کو بھرپور انداز میں مستفید ہو سکیں اس کے بعد شمائلہ فیاض نے قرآن کے بارے میں ایک کوئز اور پریزنٹیشن پیش کی، پریزنٹیشن سورہ فاتحہ پر تھی جو ہر کوئی روز پڑتا ہے لیکن انہوں نے اس میں ایسے دلائل پیش کی کہ وہ قارئین کے دماغ میں بیٹھ گئی اس کے بعد دعا کی فضیلت پر ثنا نے درس دیا اور ایک روح پرور دعا کرائی، ہمنوا کی صدر بلقیس صفدر نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مسز بلقیس صفدر پریزیډنٹ ہمنوا نے صدارتی کلمات میں بیگم سفیر پاکستان کی آمد پہ اظہار مسرت کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے تقریب کو چار چاند لگ گئے ہیں اور بالخصوص سفیر پاکستان کی اہلیہ بیگم عائشہ کا کہ انہوں نے آکر ہمنوا کو عزت بخشی۔ اس موقع پر بیگم عائشہ اعجاز نے بھی حال میں موجود تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا اور ہم استقبال رمضان اس خوبصورت انداز میں پیش کرنے پر مبارک باد دی بیگم سفیر پاکستان نے کہا کہ ایسی تقریبات صرف سننے کے لئے نہیں بلکہ عمل کے لئے ہوتی ہیں اللہ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم صرف گفتار کے نہیں کردار کے بھی مسلمان بن سکیں انہوں نے ڈاکٹر ارجمند شمائلہ فیاض اور ثنا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خصوصی طور پہ ننھی قاریہ حاجرہ کو سٹیج پہ بلا کر پیار کیا اور تحفہ دیا آخر میں جنرل سیکریٹری غزالہ راجہ نے ہال میں موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اور آئندہ ایسے پروگرام ریاض کی خواتین کے لیے پیش کرتے رہنے کی یاد دہانی کرائی اس سلسلے میں ہمنوا کی طرف سے راشن باکس کے بارے میں بتایا گیا جو ریاض میں موجود ضرورت مند لوگوں کو رمضان میں دیے جارہے ہیں پروگرام کے اختتام ایک پروقار عشائیہ سے ہوا

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد

جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد جدہ (سید مسرت خلیل) ...