بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » شوکت خانم میموریل ہسپتال کراچی کی تعمیر کے لیے ناروے میں چیرٹی شو میں 60 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع

شوکت خانم میموریل ہسپتال کراچی کی تعمیر کے لیے ناروے میں چیرٹی شو میں 60 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع

ناروے۔ شوکت خانم میموریل ہسپتال کراچی کی تعمیر کے لیے ناروے میں چیرٹی شو میں 60 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع ، معروف اداکارہ مایا علی اوراداکار شہر یار منور کی شو میں خصوصی شرکت

اوسلو(عقیل قادر) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں فرینڈز آف شوکت خانم ان سکینڈینیویا کے زیر اہتمام شوکت خانم میموریل ہسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ کے لیے ایک چیئرٹی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے معروف اداکارہ مایا علی، معروف اداکار شہر یار منور، شوکت خانم کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر نائلہ خان نے خصوصی شرکت کی۔ حافظ اسلم حق نے قرآن کریم کی تلاوت سے چیرٹی شو کا آغاز کیا جبکہ سید جواد حسین شاہ نے بارگاہ رسالت ﷺ میں عقیدتوں کے پھول نچاور کیے۔ لوگوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی اور دل کھول کر اس کار خیر میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین میں چھاتی کا کینسر بہت عام ہے اور ہسپتال میں پچاس فیصد مریض صرف اسی مرض کے آتے ہیں۔ نائلہ خان نے شوکت خانم ہسپتال کراچی پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا ۔ مایا علی اور شہریار منور نے بھی خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ صدقات عطیہ کرنے کی ترغیب دی۔ تقریب کی نقابت کے فرائض معروف کمپیئر شاہ رخ سہیل نے نہایت خوبصورتی سے سرانجام دیئے۔ فرینڈز آف شوکت خانم ان سکینڈینیویا کے چیئر مین طارق شہباز نے بھی خطاب کرتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ہر طرح کا تعاون پیش کیا۔ چیئرٹی شو میں عمران خان کے دستخط کردہ بیٹ اور بال کی نیلامی بھی کی گئی جس سے ایک خطیر رقم جمع ہوئی۔منتظمین کے مطابق چیرٹی شو میں 60 لاکھ روپے سے زائد کے عطیات جمع ہوئے۔ اسکے علاوہ ناروے کے معروف نوجوان سماجی کارکن محسن راجہ نے اپنے فیس بُک گروپ کے ذریعے ایک بہت بڑی رقم کینسر ہسپتال کے لیے عطیہ کی۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

راجہ علی اعجاز کے اعزاز میں سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز حسین کا عشائیہ

راجہ علی اعجازکےاعزازمیں سابق وفاقی وزیرچودھری شہبازحسین کاعشائیہ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ و ...