بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » عالم دین مولانا عبد القیوم کی کامیاب سرجری

عالم دین مولانا عبد القیوم کی کامیاب سرجری

معروف عالم دین و مفتی مولانا عبد القیوم کامیاب سرجری کے بعد گھر تشریف لے آئے ہیں۔

مانچسٹر (چودھری عارف پندھیر)

نارتھ زون علماء کرام یو کے آئی ایم کے ناظم خطیب اعظم مولانا عبد الحکیم کے والد محترم معروف عالم دین و مفتی اعظم مولانا عبد القیوم مانچسٹر کے ہسپتال میں کچھ دنوں سے زیرِ علاج تھے جن کا چند روز قبل پروسٹیٹ آپریشن ہوا ہے- پروسٹیٹ آپریشن کی کامیابی کے بعد انکو ڈاکٹروں نے گھر منتقل کر دیا ہے۔
الحمدللہ آپریشن کی کامیابی پر انھوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ میں سب سے پہلے اپنے رب کا شکر گزار ہوں کہ جس نے مجھے نئی زندگی عطا فرمائی اور مجھے اس تکلیف و بیماری سے نجات دی۔
معروف عالم دین و مفتی اعظم مولانا عبد القیوم نے برطانیہ و یورپ اور پاکستان میں بیشمار دینی خدمات انجام دی ہیں- آپ کے صاحبزادگان بھی دین اسلام کی تبلیغ کا پرچم لیکر آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دن رات اسلام کی کشتی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر لی گئی تصاویر-
عالم دین و مفتی اعظم مولانا عبد القیوم، شفقت فاروق، خطیب اعظم مولانا عبد الحکیم،خالد محمود چوہدری عیادت کرتے ہوئے

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

چوہدری بشارت حسین مرحوم کے والد گرامی مرحوم کے بلند درجات و مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

چوہدری بشارت حسین مرحوم کے والد گرامی مرحوم کے بلند درجات و مغفرت کے لیے دعا ...