ماما اینڈ کڈز

جرمنی کے شہر میونخ میں
ماما اینڈ کڈز کے نام سے ایک ایکٹیوٹی کا انعقاد کیا گیا۔

جرمنی سے مہوش خان کی رپورٹ
جرمنی کے شہر میونخ میں پرفارمرز نام کے ایک سوشل میڈیا گروپ نے آج کل کے ڈیجیٹل دنیا میں رہنے والی مماز اور ان کے بچوں کو حقیقی دنیا میں ایک جگہ بٹھانے کے لئے ایک ایسی ایکٹیوٹی کا اہتمام کیا جس کو فرسٹ فنگر پینٹنگ کا نام دیا گیا تھا۔
یہ ایکٹیوٹی خاص طور پر دیسی کمیونٹی کے لئے رکھی گئ تھی جس میں مماز نے اپنے چھوڑے بچوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور خوب انجوائے گیا۔
پروگرام کی منتظم محترمہ ہما اورنگزیب کا کہنا تھا کہ
آج اس ایکٹیوٹی کا انعقاد ہم نے پہلی مرتبہ اس طرح سے بڑے پیمانے پر کیا ہے۔جس میں کافی پاکستانی کمیونٹی کی خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کی ہے۔اور کئ لوگوں نے ہماری اس چھوٹی سی کوشش کو بے حد سراہا ہے اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ہم اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرتے رہیں گے۔
دوسری طرف پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین نے بھی اسی طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد

جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد جدہ (سید مسرت خلیل) ...