من کی دنیا

السلام علیکم و دحمتہ اللہ و برکاتُہ
پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب الخُبر
ڈسٹرکٹ 79 / ڈيوزن او/ ائریا 9
اجلاس نمبر 6
آج کا موضوع : من کی دنیا
رپورٹ : اُم آدم
تصاویر : سید عبیر فراز ، سید معز فراز

منتظم انجمن ٹوسٹماسٹر یاسر ندیم نے اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے ارکین کلب اور مہمانان کا پُر تپاک استقبال کرتے ہوئے صدر ِ کلب قدسیہ ندیم لالی کو اجلاس کے آغاز کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا
صدرِ کلب نے حاضرین محفل کے استقبال کے بعد ایک خوبصورت تمیل پیش کی
ایک شخص اپنے دوست سے ملنے گیا تو دیکھتا ہے کہ اُس کا دوست چارپائی پر بیٹھا ہے اور اس کے قریب کچھ مرغیاں اور چوزے دانہ چگ رہے ہیں ان میں ایک باز کا بچہ بھی ہے جو مرغیوں کی طرح دانے چگ رہا ہے وہ حیران ہوا اور اپنے دوست سے کہنے لگا کہ یہ کیسے خلاف قدرت ممکن ہوا کہ ایک باز کا بچہ زمین پر مرغیوں کے ساتھ دانے چگ رہا ہے
تو اس دوست نے کہا دراصل یہ باز کا بچہ صرف ایک دن کا تھا جب یہ پہاڑ پر مجھے گرا ہوا ملا میں اسے اٹھا لایا یہ زخمی تھا میں نے اس کو مرہم پٹی کرکے اس کو مرغی کے چوزوں کے ساتھ رکھ دیا جب اس نےپہلی بار آنکھیں کھولیں تو اس نے خود کو چوزوں کے درمیان پایا یہ خود کو چوزہ سمجھنے لگا اور دوسرے چوزوں کے ساتھ ساتھ اس نے بھی دانہ چگنا سیکھ لیا
اس شخص نے اپنے دوست سے درخواست کی کہ یہ باز کا بچہ مجھے دے دیں اور اس کی قیمت لے لیں میں اس پر تحقیق کرنا چاہتا ہوں
دوست نے باز کا بچہ اپنے دوست کو تحفے کے طور پر دے دیا
اور یہ صاحب اپنے گھر لے آئے
وہ شخص روزانہ باز کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا کرتا مگر باز کا بچہ مرغی کی طرح اپنے پروں کو سکیڑ کر گردن اس میں چھپا لیتا
وہ بلاناغہ باز کے بچے کو اپنے سامنے ٹیبل پر بیٹھاتا اور اس کہتا کہہ تو باز کا بچہ ہے مرغی کا نہیں اپنی پہچان کر
اسی طرح اس نے کئی دن تک اس باز کے بچے کے ساتھ یہ عمل جاری رکھا
آخر کار وہ دانا شخص ایک دن باز کے بچے کو لے کر ایک بلند ترین پہاڑ پر چلا گیا اور باز کے بچے کو پہاڑ کی بلندی سے نیچے پھینک دیا
باز کا بچہ ڈر گیا اور اس نے مرغی کی طرح اپنی گردن کو جھکا کر پروں کو سکیڑ لیا اور آنکھیں بند کر لیں تھوڑی دیر بعد اس نے آنکھیں کھولیں اپنے پر پھڑ پھڑائے اور اڑنے کی کوشش کرنے لگا
تھوڑی ہی دیر میں وہ اپنا توازن بنانے کی کوشش کرنے لگا اُس ميں اڑنے صلاحیت خدا نے رکھی تھی اونچا اور اونچا اڑنے لگا وہ خوشی سے آوازیں لگا رہا تھا چیخ رہا تھا جیسے کوئی خزانہ ہاتھ لگا ہو کوئی انہونی ہوئی ہو
کچھ ہی دیر میں باز کا بچہ اس شخص سے بھی اوپر نکل گیا اُس دانا شخص کو محسوس ہوا کہ باز کا بچہ نیچے نگاہیں کرکے اس کا احسان مند ہو رہا ہے، اس شخص نے زیر لب کہا اے باز میں نے تجھے تیری شناخت دی ہے اپنے پاس سے کچھ نہیں دیا یہ کمال صلاحیتیں تیرے اندر موجود تھیں مگر تو بے خبر تھا
یہی معاملہ ہم لوگوں کے ساتھ بھی ہے
ہمارے اندر اللہ رب العزت نے بے پناہ صلاحیتیں رکھی ہیں
مگر المیہ یہ ہے کہ ہمارے ارد گرد بے شمار ایسے لوگ ہیں جو مسلسل ہم کو بتاتے ہیں کہ ہم کم صلاحیت رکھتے ہیں جو یہی کہتے ہیں کہ تم بہادر اور طاقتور نہیں ہو بلکہ بزدل اور کمزور ہو ، ایسے لوگ نہ خود کچھ کرتے ہيں اور نہ کسی دوسرے کو کچھ کرنے دیتے ہيں بلکہ کوئی دوسرا کچھ کر بھی رہا ہو اس کو بھی روکتے ہيں ڈراتے ہيں چیلنج قبول نہيں کرنے دیتے
کامیابی کی شرط یہ ہے کہ ہم خود کو پہچاننے کی کوشش کریں تاکہ ہم ایک بہترین انسان بن کر اپنے گھر می بہتری و ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
ٹوسٹماسٹررز انٹرنشنل کلبز اپنے سنہرے اصول و قوائد و طریقہ تعلیم و تربیت سے آپ کو شخص سے شخصیت بننے ميں معاون و مددگار ہيں
دوستو اِن صلاحیتوں کی خبر ہميں ٹوسٹماسٹرز کرواتا ہے ہمارے ساتھ شامل ہو جائیے کہ پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب سعودی کا پہلا اردو کلب ہے جو اپنی کمیونٹی ميں شامل افراد پر مشتمل ہے تاکہ اس حلقے کو مزید وسیع کیا جا سکے اور استفادہ کیا جائے اور اپنے دوستو کو بھی اس کلب کی بابت اطلاع کیجئے
اجلاس ميں پانچ مہمان شریک تھے ، جناب فیصل چودھری مقامی بزنس مین ہيں ، ڈاکٹر عمیر فاروق صدیقی ، يونئورسٹی آف پیٹرولیم ميں اپنے فرائض انجام دے رہے ہيں ، جناب عادل مظفر ، شاعر ادیب ایک ملٹی نشنل کمپنی ميں اپنے فرائض انجام دے رہے ہيں جناب تنویر احمد بھی ملٹی نیشنل کمپنی ميں اپنے فرائض انجام دے رہے ہيں اور بہ حیٽیت شاعر حلقے ميں معروف ہيں
مہمانان سے تعارف کے بعد بزنس سیشن کا آغاز ہوا
ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک کی کاوشوں کو سراہا گیا کہ انہوں نے پاکستانی انٹرنشنل اسکول الخُبر کی انتظامیہ کی مدد سے بوائز اسکول ميں يو تھ لیڈر شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے جسے والدین و استاذہ کی طرف سے خوب پزیرائی حاصل ہوئی
اب عنقریب گرلز سکشن ميں بھی یوتھ لیڈر شپ پروگرام شروع کیا جائے گا
اجلاس کی کاروائی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ٹوسٹماسٹر عمر فاروق اعوان کو بہ حیٽیت ناظم اجلاس پُرتپاک انداز ميں مدعو کیا گیا
ناظم اجلاس عمر اعوان نے پیش نامے کی ترتیب سے ذمہ داران سے ان کی ذمہ داریوں کی بابت تصدیق کا کام بہ خوبی و احسن انجام دیا
ٹوسٹماسٹر فراز خالد نگران وقت ، ٹوسٹماسٹر قدسیہ لالی لسانی تجزیہ کار ، ٹوسٹماسٹر یاسر ندیم، عمومی تجزیہ کار ، رائے شمار ڈی ٹی ایم عمر فاروق ، خطا شمار ٹوسٹماسٹر قدسیہ لالی رہے
تعلیمی نشست کا آغاز ہوا ،ٹوسٹماسٹر وحید اسلم نے اپنی پہلی تقریر کسر جمود پیش کی ان کی تقریر کے تجزیہ کار جناب ڈی ٹی ایم عمر فاروق رہے
دوسری تقریر بھی کسر جمود کی رہی جو نوجوان ٹوسٹماسٹر اسد فخر الدین نے پیش کی ان کی تقریر کے تجزیہ کار ڈی ٹی ایم اظہر فاروق رہے
برجستہ موضوعاتی نشست کے ناظم ٹوسٹماسٹر مسرور خان رہے اوربرجستہ تقاریر کے تجزیہ کار ڈی ٹی ایم اظہر فاروق رہے
ٹوسٹماسٹر مسرور خان نے انتہائی دلچسپ موضوعات کے ساتھ نشست کا آغاز کیا ، مقررہ وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے اُن کی کاوش قابلِ صد ستائش ہے
تجزیاتی نشست کا آغاز ٹوسٹماسٹر یاسر ندیم نے بہ حیٽیت عمومی تجزیہ کار بہت مشاقانہ انداز ميں کیا ، تیار شدہ تقریر کے تجزیے کے بعد برجستہ موضوعاتی نشست کا تجزیہ ڈی ٹی ایم اظہر فاروق نے پیش کیا گیا
فائزین : تیار شدہ تقریر کے فائر ٹوسٹماسٹر اسد فخر الدین رہے۔ برجستہ تقریر کی فائز عالیہ فراز رہيں اور تجزیاتی نشست کے فائز ڈی ٹی ایم اظہر فاروق رہے
مہمانان کی رائے کے موقع پر اس بات کو خوش آئند قرار دیا گیا کہ ملٹی کلچرل سوسائٹی ميں پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب کا انعقاد کمیونٹی کے لیے ہر چند ناگزیر تھا
اجلاس کے اختتامی مرحلے ميں ذمہ داران نے جس خوش اسلوبی سے اپنی دی گئی ذمہ داریوں کو ادا کیا اُن کو سراہا گیا بلخصوص طالب علم سید عبیر فراز اور سید معز فراز جو ایشاء انٹرنشنل اسکول کے طالب علم اور کلب کی معتمد ٹوسٹماسٹر لہنا فراز اور فراز خالد کے صاحب زادے ہيں جنہوں نے اپنے والد کے ساتھ نگران وقت کی ذمہ داری ميں ساتھ دیا بلکہ دوران اجلاس کمال مہارت سے اپنے کیمرے سے ہر لمحہ کی عکس بندی بھی کی ،ٹوسٹماسٹر لہنا فراز نے پہلی بار کسی ٹوسٹماسٹرز کلب ميں شمولیت اختیار کی اُن کے شریک سفر فراز خالد اور ان کے دونوں صاحب زادے بھی بہت شوق و ذوق سے وقت سے کہيں پہلے اجلاس گاہ پہنچتے ہيں ، اس اجلاس ميں لہنا فراز کی کمی شدت سے محسوس کی گئی کہ وہ اپنی والدہ کی علالت کے سبب پاکستان گئی ہوئی ہيں لیکن ٹوسٹماسٹر فراز خالد اپنے دونوں بچوں کے ساتھ اس اجلاس ميں بھی حسبِ روایت وقت سے پہلے اجلاس گاہ ميں موجود تھے ، ڈاکٹر عمیر فاروق نے کلب کی رکنیت حاصل کی جس پر انہيں اور تمام اراکین کلب کو مبارک باد دی گئی ، پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب کی اگلی صدر قدسیہ ندیم لالی نے اگلی معیاد جولائی تا دسمبر 2019 کے انتخابات کی تاریخ 30 اپریل بروز بدھ اگلے اجلاس کے دوران کا اعلان کیا ، 9:40 اجلاس کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔
کلب کی صدر قدسیہ ندیم لالی کی طرف سے اپنے بیٹے کے پاس ہونے کی خوشی ميں ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا ،

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

راجہ علی اعجاز کے اعزاز میں سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز حسین کا عشائیہ

راجہ علی اعجازکےاعزازمیں سابق وفاقی وزیرچودھری شہبازحسین کاعشائیہ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ و ...