بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب الخُبر

پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب الخُبر

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتُہ
پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب الخُبر
سٹرکٹ 79 / ڈيوزن او/ ائریا 9
اجلاس نمبر 7
آج کا موضوع : مانو یا نہ مانو
آج کا لفظ : حقیقت
رپورٹ : ٹوسٹماسٹر اُم آدم
تصاویر ؛ ٹوسٹماسٹر عمر فاروق اعوان

پاکستانی کميونٹی کا اجلاس اس لحاظ سے منفرد اور اہمیت کا حامل رہا کہ اگلی معیاد جولائی 2019 تا جون 2020 کے انتخابات منعقد کیے گے ، کلب ميں پانچ نئے اراکین کی شمولیت پر رکنیت سازی (انڈکشن سرمنی ) ھی منعقد کی گئی
اجلاس کا آغاز منتظم انجمن ٹوسٹماسٹر یاسر ندیم نے مہمانان اور اراکین کلب کا بھر پور استقبال سے کرتے ہوئے کلب کی صدر قدسیہ ندیم لالی کو اجلاس کے ا ضابطہ آغاز کے لیےاسٹیج پر مدعو کرتے ہوئے کیا
کلب کی صدر ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی نے استقبالیہ کلمات کے بعد اپنے خطاب ميں غور و فکر و مشاہدے کی صلاحیت کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے ایک بہترین مٽال پیش کی :
اسکول سے بھاگا ہوا ایک بچہ جس نے ساتويں جماعت سے آگے نہيں پڑھا کیونکہ اُس کو اپنے ٹیچر کے لیکچر سے کوئی دلچسپی نہيں پیدا ہوتی تھی ، برطانیہ کے شہر (اسٹراٹفورڈ/ آپون آؤون ) کے جنگل سے قریب اسکول کی کلاس ميں کبھی اس کی توجہ بھاگتی ہوئی گلہری ہوتی تھی یا ہرن یا کبھی وہ چڑیا کے گھونسلے ميں اس کے نوزایدہ بچوں کے بارے ميں سوچتا ، تعلیم یافتہ نہ ہونے پر کوئی نوکری بھی نہ ملتی بہت مشکل سے ایک دوست کی سفارش پر تھیٹر ميں پردہ گرانے اور پردہ اٹھانے کی ذمہ داری پر تعینات ہوا
وہ ڈرامے کی کہانی تو کبھی اُس کے کرداروں سے مطمئن نہيں ہوپاتا تھا ، اور پھر اُس نے ڈرامے لکھنے شروع کیے 38 ڈرامے دو طویل نظميں اور بے شمار چھوٹی نظميں برطانیہ کا قومی شاعر ولیم شیکسپئر
اگرچہ کہ وہ سند یافتہ نہيں تھا پھر بھی اپنے قوت مشاہدے کی صلاحیت پر اُس نے ایسے بے مٽال ڈرامے تخلیق کیے جس کی نظیر نہيں ملتی اُن 38 ڈراموں کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ دنیا ميں جتنے کردار ممکن ہو سکتے تھے وہ شیکسپئر نے اپنے ڈراموں ميں سمو لیے
صدر کلب ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی نے نائب صدر رکنیت
ڈی ٹی ایم اظہر فاروق کو نشست رکنیت سازی ( انڈکشن سرمنی) کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا
ٹوسٹماسٹرز کے اصولوں کے مطابق ڈی ٹی ایم اظہر فاروق نے منتظم انجمن ٹوسٹماسٹر یاسر ندیم کے ساتھ نئے راکین کو ہال سے کچھ دیر کے لیے باہر بھیج کر نئے اراکین کو مدعو و متعارف کرنے والی کلب کی صدر ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی سے اراکین کی بابت تفصیلات طلب کیں جس کے بعد ہال ميں موجود اراکین سے اُن کو کلب کا رکن بنانے پر آزادانہ رائے طلب کی ، تمام اراکین کی رضامندی پر منتظم انجمن ٹوسٹماسٹر یاسر ندیم نئے اراکین کے ساتھ ہال ميں داخل ہوئنے پر تمام مہمانان اور اراکین کلب نے کھڑے ہوکر تالیاں بجا کراستقبال
نئے اراکین سے حلف لیا گیا ، ما بعد تمام راکین کلب سے نئے اراکین کے تعاون کے لیے بھی حلف لیا گیا
اس مختصر و پُر وقار تقریب کے بعد صدر کلب ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی نے اجلاس کی کاروائی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ٹوسٹماسٹر وحید اسلم کو بہ حیٽیت ناظم اجلاس اسٹیج پر آنے کی دعوت دی
یہ قابل ستائش عمل ہے کہ ٹوسٹماسٹر وحید اسلم نے نامزد ناظم کی عدم شرکت پر یہ بھاری ذمہ داری سنبھالی اور بہ خوبی و احسن خوبصورت اشعار و ضرب المٽال کا خوبصورت استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی کاروائی نبھائی
ذمہ داران اجلاس سے پیش نامے کی رو سے ان کی ذمہ ساری کی تصدیق کروانے کے بعد تعلیمی نشست کا آغاز کیا
تعلیمی نشست ميں دو تیار شدہ تقاریر تھيں جن ميں ڈاکٹر عمیر فاروق نے کسر جمود پیش کی ان کی تقریر کے تجزیہ کار ٹوسٹماسٹر مسرور خان رہے اور ڈی ٹی ایم عمر فاروق نے اپنا ایڈوانس منصوبہ نمبر ( leadership development path level 5 ) پیش کیا ان کی تقریر کے تجزیہ کار ڈی ٹی ایم اظہر فاروق رہے
تجزیاتی نشست کا آغاز عمومی تجزیہ کار ٹوسٹماسٹر یاسر ندیم نے کیا ، تقاریر کے تجزیے کے بعد لسانی تجزیہ اور آخر ميں عمومی تجزیے پر نشست کا اختتام ہوا
ڈی ٹی ایم اظہر فاروق نے انتخابات برائے 2019 تا 2020 کا آغاز کیا اور انتہائ خوشگوار ماحول ميں انتخابات کی نشست منعقد کی، صدر کی نشست کے لیے ا ڈی ٹی ایم عمر فاروق ، نائب صدر تعلیم ٹوسٹماسٹر فیصل مراد ، نائب صدر رکنیت ٹوسٹماسٹر وحید اسلم ، نائب صدر رابطہ عامہ ٹوسٹماسٹر عمر فاروق اعوان ، معتمد ، ٹوسٹماسٹر کہکشاں شرجیل ، خازن ، ڈی ٹی ایم اظہر فاروق اور منتظم مجلس ٹوسٹماسٹر فیصل چودھری منتخب قرار پائے
فائزین : تیار شدہ تقریر ڈاکٹر عمیر فاروق صدیقی ، تجزیاتی نشست کے فائز ڈی ٹی ایم اظہر فاروق قرار پائے
نو منتخب صدر ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک نے اراکین کلب کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کلب کی ترویج کے لیے بلند عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلب کی بہتری اور بڑھت کے لیے ہر ممکن کوشش کريں گے اور پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب کو آئندہ ہونے والے مسابقے ميں سٹاک سے آگے کی جانب لے کر جانے کا عزم رکھتے ہيں ، گزشتہ روز منعقد ائریا 9 کے ڈائرکٹر کے انتخابات ميں پاکستانی کمیونٹی کی صدر ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی کے بلا مقابلہ ائریا ڈائرکٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دی
اختتامی کلمات ميں کلب کی صدر قدسیہ ندیم لالی نے اجلاس کو عمدگی سے انجام دینے پر ٹوسٹماسٹر وحید اسلم اور انتخابی نشست کے بہترین نظام و ادائگئی پر ڈی ٹی ایم اظہر فاروق و ذمہ داران اجلاس کی بلخصوص ستائش کے ساتھ رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے رمضان الکریم کے دوران اجلاس منعقد نہ ہونے اور اگلے اجلاس کی تاریخ 11 جون کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس کے اختتام کا اعلان کیا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

چوہدری بشارت حسین مرحوم کے والد گرامی مرحوم کے بلند درجات و مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

چوہدری بشارت حسین مرحوم کے والد گرامی مرحوم کے بلند درجات و مغفرت کے لیے دعا ...