بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب

پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب

پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب
ڈسٹرکٹ ۷۹ / ڈویزن او / ائریا ۹
رپورٹ: ٹوسٹماسٹر قاضی دانش قمر
تصاویر : ٹوسٹماسٹر یاسر ندیم
اجلاس نمبر ۳

سعودی عرب الخُبر
اراکینِ مجلس عاملہ:
صدر: ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی
نائب صدر تعلیم :ٹوسٹماسٹر فیصل مراد
نائب صدر رکنیت: ٹوسٹماسٹراظہر فاروق
نائب صدر رابطہ عامہ : ٹوسٹماسٹر قاضی دانش
معتمد : ٹوسٹماسٹر لہنا فراز
خازن : ٹوسٹماسٹر عمر فاروق اعوان
منتظمِ انجمن : ٹوسٹماسٹر یاسر ندیم
ذمہ داران اجلاس نمبر ۳ :
ناظم اجلاس : ٹوسٹماسٹر اظہر فاروق
لسانی تجزیہ کار : ٹوسٹماسٹر فیصل مراد
نگرانِ وقت : ٹوسٹماسٹر عبد القادر
خطا شمار: ٹوسٹماسٹر عامر عباس
رائے شمار : ٹوسٹماسٹر اُزیر اقبال
مقرر خفیف : ٹوسٹماسٹر عمر فاروق اعوان
سامع اجلاس : ٹوسٹماسٹر لہنا فراز
لطیفہ گو : ڈی ٹی ایم عمر فاروق
عمومی تجزیہ کار : ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی
مقرر اوّل : ٹوسٹماسٹر عبد الرحمٰن عبد الستار
مقرر دوئم: ٹوسٹماسٹر فراز خالد
آج کا موضوع : ستاروں پر نظر
آج کا لفظ : امنگ
اجلاس کا آغاز دس منٹ کی تاخیر سے منتظم انجمن ٹوسٹماسٹر یاسر ندیم نے اراکین کلب و مہمانان کے استقبال سے کیا ، صدر پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب ، ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی
کو اجلاس کے باضابطہ آغاز کے لیے مدعو کیا
صدر کلب نے اراکین کلب و مہمانان کا پُر تپاک استقبال کیا اپنے خطاب ميں کہا کہ سہارے انسان کو کمزور کر دیتے ہيں ، انسان کو اپنے قوت بازو پر بھروسہ کرنا چاہیے، ہر فرد ایک بھر پور اور خوبصورت تخلیق ہے ربِ کائنات کی، اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مدد طلب کیجئے ، پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب کی بہتری کے لیے کوشاں رہیے کہ يہ آپ کا اپنا کلب ہے ،
مرحلہ افہام و تفہیم ( بزنس سیشن ) کی ابتداء کی ، جس ميں پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب کے رُکن ڈی ٹی ایم عمر فاروق کی ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر کے طور پر نامزدگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہيں اسٹیج پر مدعو کیا ، ڈی ٹی ایم عمر فاروق نے کہا کہ وہ اراکین جنہوں نے کلب کے قیام کے انتہائی ابتدائی دور ہی ميں ائریا مسابقے ميں حصہ لیا مبارک باد کا استحقاق رکھتے ہيں کیونکہ کسی مسابقے ميں ہار یا جیت ایک حصہ ضرور ہوتی ہے البتہ شمولیت اپنے آپ ميں جیت کا مظہر ہے ، ٹوسٹماسٹر اظہر فاروق جو اگلے مسابقے کے لیے منتخب قرار پائے ہيں انہيں مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب کے اراکین کی بھی حوصلہ افزائی کی کہ اگلے مسابقے کے لیے خود کو کیسے تیار کرنا چاہیے ڈی ٹی ایم عمر فاروق نے ڈيوزن او ڈائرکٹر ابو الحسن کو بھی اسٹیج پر مدعو کیا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب کے بارے ميں اپنے خیالات کا اظہار کريں ، ڈویزن او ڈائرکٹر ابو الحسن نے بہت پُرتپاک انداز ميں کلب کے انعقاد پر اراکین کلب کو مبارک پیش کی ، انتظامی امور پر اپنے قلبی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت مدت بعد خوبصورت اردو کا ایک ساتھ استعمال دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اپنی پیشاورانہ زندگی کی ہم ہمی ميں اس خوبصورت زبان کو دیارِ غیر ميں رہنے کی بنا پر اُتنا استعمال نہيں کرپاتے جو اُس کا استحقاق ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کا ماحول اس بات کا غماز ہے کہ تمام اراکین تعلیم یافتہ اور خوش مزاج محسوس ہو رہے ہيں ایک دوسرے کے لیے محبت و احترام کا رویہ اپنے عروج پر محسوس ہوا ، ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے نپے تلے انداز ميں منتخب کیا گیا ہو جب کہ ایسا کہيں کسی کلب ميں کوئی رویہ یا سلسلہ نہيں ہوتا جس پر صرف اتنا کہوں گا کہ پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب نے اپنی قومی زبان کی اٹوٹ محبت سے کلب قائم کیا ہے ، ميں دعا گو ہوں کہ یہ کلب دن دگنی رات چوگنی ترقی کرئے آمین ، صدر کلب نے نئے اراکین کلب سے تعارف کے ساتھُ مہمانان کی رائے طلب کی گئی ، جناب ملک کاظم شہر الخُبر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ہيں انہوں نے کمیونٹی کلب کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صدر و اراکین کلب کو مبارک باد پیش کی ، جناب محمود شاہ جو مقامی ہسپتال ميں انتظامی امور کے انچارج ہيں کہتے ہيں کہ ایک چھت تلے کسی مٽبت عمل کو ضرور سراہنا چاہیے کہ حوصلہ افزائی ترقی کی راہيں ہموار کرتا ہے ، مقامی انٹرنشنل اسکول کے اردو کے استاد جناب شفقت غفار نے کہا کہ میرا پہلا اتفاق ہے کہ ميں ٹوسٹماسٹرز کلب کے کسی پہلے اجلاس ميں شرکت کر رہا ہوں ، ایک زمانے سے تدریس کے شعبے سے وابستہ ہونے کے بعد بھی مجھے آج محسوس ہوا کہ پڑھنے اور سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے آج اب تک کے اجلاس نے مجھے مزید کاروائی کے لیے چوکس کر دیا ہے اور اگلے اجلاس کی اُمنگ پیدا کر دی ہے ، شاہد محمود نے بھی اپنے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کلب ميں شمولیت کا اظہار کیا ، عمران خان نے اجلاس کی پسندیدگی کا اظہار کیا اور انہوں نے بھی کلب ميں شمولیت کا اظہار کیا ، سابق صدر اردو ٹوسٹماسٹرز کلب ٹوسٹماسٹر سردار شریف نے بھی اجلاس ميں خصوصی شرکت کی اور پُر مسرت انداز ميں انہوں نے کلب کے قیام کو ٹوسٹماسٹرز فرٹینٹی ميں پُر عزم اراکین کے اضافے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے مٽبت قدم قرار دیا ، اردو ٹوسٹماسٹرز کلب کے رکن اور نائب صدر رکنیت ٹوسٹماسٹر مسرور خان بھی اس اجلاس ميں شریک تھے جنہوں نے کلب کی فضا اور باھم گفتگو کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوشگوار ماحول اور تعظیم کا جو معیار پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب ميں دیکھا ہے اُس نے پورے اجلاس کو دوستانہ ہی نہيں بلکہ ایک ایسی لڑی ميں پرو دیا ہے کہ تمام اراکین ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم سے محسوس ہونے لگے ہيں ، صدر کلب نے مہمانان کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ناظم اجلاس ٹوسٹماسٹر اظہر فاروق کو اجلاس کی کاروائی مزید بڑھانے کے لیے مدعو کیا ، ٹوسٹماسٹر اظہر فاروق کہنہ مشق ٹوسٹماسٹر ہيں ، ابتدائی حوصلہ افزاء کلمات ميں انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے خطے سے تعلق رکھتے ہيں جو جذبوں کی سچائی کو بخوبی سمجھتے ہيں ، یہی وہ جذبہ ہوتا ہے جو کسی بھی فرد کی ترقی کا پہلا زینہ ہوتا ہے ، بعد ازاں انہوں نے ذمہ داران اجلاس سے اُن کی ذمہ داریوں کی تصدیق کے بعد تعلیمی نشست کا آغاز کیا
ٹوسٹماسٹر عبد الرحمٰن عبد الستار نے کسر جمود تقریر اس برجستہ و موٽر انداز ميں پیش کی کہ حاضرین محفل نے گرم جوشی سے انہيں داد دی
( تجزیہ ) ڈویزن او ڈائرکٹر ابو الحسن نے کمال مہارت سے تقریر کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے مقرر کو اپنا منصوبہ کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے چند باتوں کی طرف توجہ مبذول کروائی جس سے تقریر کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے )
ٹوسٹماسٹر فراز خالد نے اپنی کسرِ جمود تقریر پیش کی تو گویا محسوس ہی نہيں ہوا کہ وہ پہلی بار تقریر پیش کر رہے ہيں، شائستہ الفاظ کے ساتھ مزاح کےرنگ نے تقریر کے حسن ميں خوب اضافہ کیا
( تجزیہ : ٹوسٹماسٹر یاسر ندیم نے حوصلہ افزاء تجزیہ پیش کرتے ہوئے مقرر کو اپنا منصوبہ مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی )
مختصر وقفے کے بعد تربیتی نشست کا آغاز ہوا جسے ٹوسٹماسٹر شارف خان نے نہایت عمدگی و مشاقانہ انداز ميں اجلاس کے ذمہ داران کو اُن کے کردار عملی طور پر بتائے جس کی افادیت کسی بھی نو مولودِ کلب کے ساتھ اُن افراد کے لیے بھی اہم ہے جو ٹوسٹماسٹرز کلب ميں نئے شامل ہوئے ہيں
( تجزیہ : ٹوسٹماسٹر فیصل مراد نے مفصل تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دو گھنٹے کی پرزنٹيشن کو کمال مہارت سے بیس منٹ ميں سمو دینا ایک باکمال ٹوسٹماسٹر ہی کر سکتا ہے )
عمومی تجزیہ کار ٹوسٹماسٹر قدسیہ ندیم لالی نے تجزیاتی نشست آغاز کیا کہ بلا شبہ پاکستانی کمیونٹی توسٹماسٹتز کلب کی ستاروں پر نظر ہے آپ سب ميں وہ اُمنگ و ترنگ با آسانی دیکھی جا سکتی ہے جو انسان کو کسی بھی منزل سے ہمکنار کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹماسٹرز کلب خوش قسمت ہے جو ایک بہترین ، خوبصورت و خوب سیرت آرام دہ مقام پر اپنے اجلاس منعقد کر رہے ہيں ہال کی تزین و آرائش کی اپنی بہار ہے ، ارکین کی اکٽریت وقت پر موجود ہونے کے باوجود اجلاس کا آغاز کچھ تاخیر سے ہوا جس پر با آسانی قابو پایا جاسکتا ہے ، لسانی تجزیہ کار ٹوسٹماسٹر فیصل مراد نے نہایت عمدگی سے اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے آج کے لفظ پر معلومات فراہم کر کے سرد ہوتی یاد داشت کو جگا دیا ، سامع اجلاس ٹوسٹماسٹر لہنا فراز نے حاضرین سے دو سوالات پوچھے جن کے برجستگی سے جوابات ملے ، نگران وقت ٹوسٹماسٹر عبد القادر نے مقررین و تجزیہ کاروں کے دورانیے کو بیان کیا ، رائے شمار اُزیر اقبال نے اراکین کلب کی رائے شمار کرنے کے بعد فائزین کے ناموں کا اعلان کیا ،
تیار شدہ تقاریر کے فائز ٹوسٹماسٹر فراز خالد رہے جب کہ تجزیاتی نشست کے فائز ٹوسٹماسٹر فیصل مراد قرار پائے ،
اجلاس کے اختتامی مرحلے پر صدرِ کلب قدسیہ ندیم لالی نے اراکین کلب کے جوش و خروش کو سراہتے ہوئے سب کی آمد کا شکریہ ادا کیا ، اگلےاجلاس کی تاریخ ۱۹ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس اختتام کا اعلان کیا

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

” اورسیزز میں آباد پاکستانیوں کی ذمہ داریاں”

” اورسیزز میں آباد پاکستانیوں کی ذمہ داریاں” تحریر چوھدری عبدالعزیز پیٹربراء جب میں آپنے ...