بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی کے مرکزی عہدیداروں کے انتخابات 20اپریل کو منعقد ہونگے

پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی کے مرکزی عہدیداروں کے انتخابات 20اپریل کو منعقد ہونگے

پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی کے مرکزی عہدیداروں کے انتخابات 20اپریل کو منعقد ہونگے
منور علی شاہد( جرمنی) جرمنی میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم ’’ پاکستان جرمن پریس کلب‘‘ فرینکفرٹ کے مرکزی عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے اراکین کا انتخاب 20 اپریل کو پریس کلب کے مرکزی دفتر میونخ سٹریٹ بالمقابل مین ریلوے اسٹیشن فرینکفرٹ میں منعقد ہونگے جس میں 28 ووٹرز ممبرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اگلے چار سال کے لئے نئے عہدیداروں کا چناؤ کریں گے۔پاکستان پریس کلب فرینکفرٹ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ انتخابات2015 میں منعقد ہوئے تھے۔بیس اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات میں2022تک کے لئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس پریس کلب کی بنیاد 2010 میں
پاکستان کے معروف صحافی و سماجی راہنما مظفر الحسن شیخ نے رکھی تھی جن کا تعلق روزنامہ جنگ سے تھا اور وہ لمبا عرصہ تک فرینکفرٹ سے جرمنی کی ڈائری لکھتے رہے تھے،تین سال بعد 2013 میں اس کی باقاعدہ رجسٹریشن کرائی گئی تھی اور اپنی وفات تک مظفر الحسن شیخ نے صدر پریس کلب کے فرائض سر انجام دیئے تھے ان کی وفات کے بعد2015 میں پہلی بار انتخابات منعقد ہوئے جس میں موجودہ صدر سلیم پرویز بٹ صدر پریس کلب منتخب ہوئے تھے اور یہ دوسرے انتخابات ہیں جو 20اپریل کو منعقد ہو رہے ہیں

Munawar_Shahid_Itly

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

چوہدری بشارت حسین مرحوم کے والد گرامی مرحوم کے بلند درجات و مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

چوہدری بشارت حسین مرحوم کے والد گرامی مرحوم کے بلند درجات و مغفرت کے لیے دعا ...