بنیادی صفحہ » اوورسیز کمیونٹی » میونخ کے کرکٹ کلب سی سی بی کلب ایم ایل سی سی کے ساتھ مل کہ خواتین کے لیے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام

میونخ کے کرکٹ کلب سی سی بی کلب ایم ایل سی سی کے ساتھ مل کہ خواتین کے لیے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام

میونخ  (رپورٹ  مطیع اللہ )

میونخ کے کرکٹ کلب سی سی بی کے صدر شارق جاوید نے کلب ایم ایل سی سی کی اختر جہان خان کے ساتھ مل کہ خواتین کے لیے تفریح کا موقع فراہم کرتے ہوئے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا

جس میں پاکستانی اور بھارتی خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا۔

اس موقع پر نئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹورنامنٹ میں کوئی فیس نہیں لی گئی۔ کرکٹ مقابلوں میں 22 خواتین کھیلاڑیوں اورطالبات نے حصہ لیا۔

ٹیم ایم ایل سی سی نے سی سی بی ٹیم کو شکست دیکر  پہلے ٹورنامنٹ کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ لیا۔ ٹورنمنٹ جتنے کی خوشی میں ایم۔ایل سی سی کلب کے کھلاڑیوں نے ٹرائی اُٹھاتے ھوئے نعرے لگائے اور خوشی کا اظہار کیا

ٹورنمنٹ مین خواتین کی چارٹیموں نے حصہ لیا سات میچز کھیلے گئے ہر میچ پانچ پانچ اوور پر مشتمل رہا جبکہ ہر ٹیم میں پانچ خواتین کھلاڑی شامل تھے

ٹنس بال ٹورنامنٹ میں خواتین نے بھر پور انداز میں حصہ لیا

ٹورنامنٹ کے اختتام پر خواتین کھیلاڑیوں میں ڈاکٹر فاطمہ عباسی نے انعامات تقسیم کئے۔

اختتامی تقریب میں پاکستان اور بھارتی کمیونٹیز اور خواتین کھیلاڑیوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

ایشیائی کمیونٹی اور طالبات نے ٹورنمنٹ کے انعقاد کو مثبت سرگرمیوں کاآغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تفریحی پروگرام ہوتے رہنے چاہیے تاکہ خواتین کو ورزش سمیت ذہنی الجھنوں سے سکون میسر آسکے ۔

اس موقع پرشارق جاوید نے کہاکہ ہماری کوشش ھے کہ گرمیوں میں بھر پور طریقے سے خواتین اور بچوں کو تفریحی مواقع فراہم کرے

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

راجہ علی اعجاز کے اعزاز میں سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز حسین کا عشائیہ

راجہ علی اعجازکےاعزازمیں سابق وفاقی وزیرچودھری شہبازحسین کاعشائیہ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ و ...