بنیادی صفحہ » برطانیہ » اعجاز افضل شیخ پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سرپرست اعلیٰ اور حسن چوہدری چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ منتخب ہو گئے

اعجاز افضل شیخ پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سرپرست اعلیٰ اور حسن چوہدری چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ منتخب ہو گئے

اعجاز افضل شیخ پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سرپرست اعلیٰ اور حسن چوہدری چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ منتخب ہو گئے

مانچسٹر (چودھری عارف پندھیر )سال نو میں پریس کلب آف پاکستان یوکے کی آئندہ پالیسی اور پریس کلب کے زیر اہتمام پروگرامز کے انعقاد کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے کے کے لئے پریس کلب آف پاکستان برطانیہ کے راہنماﺅں کا اہم اجلاس مانچسٹر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت چوہدری عارف پندھیر نے کی اجلاس میں سیکرٹری جنرل محمود اصغر چوہدری ، سنیئر نائب صدر تاثیر احمد چوہدری ، کوارڈینٹرسید کاظم رضا ،نجیب اللہ ، چوہدری اظہر اور ی، سابق صدر حسن چوہدری اور اعجاز افضل شیخ نے خصوصی شرکت کی ۔شرکاءکی جانب سے گزشتہ ماہ پریس کلب کی جانب سے ہونے والے بین المذاہب یکجہتی و خیرسگالی پروگرامز کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ سال نو کی آئندہ پالیسی پر لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے ممبران کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے زیر اہتمام ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں برطانیہ میں موجود ایشین کمیونٹی کے مقامی مسائل کو اجاگر کیا جائے اور اس سلسلے میں عوام میں آگاہی پیدا کی جائے گی ۔اجلاس میں اتفاق رائے سے چیف ایڈیٹر نوائے جنگ اعجاز افضل شیخ کو پریس کلب آف پاکستان یوکے کا سرپرست اعلی اور سابق صدر حسن چوہدری کو چیئر مین ایگزیکٹو بورڈ منتخب کیا گیا ۔ تمام ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان دو سنیئر صحافیوں کی راہنمائی میں پریس کلب آف پاکستان یوکے بیداری شعور اور مثبت صحافت کی منزلیں طے کرے گا

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو ...