بنیادی صفحہ » برطانیہ » اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

وی او

 

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے الفال میڈیکل گروپ کے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کمیونٹی کی طبعی خدمات کے صلہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس قابل فخر موقع پر مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ الفال میڈیکل گروپ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے انکے کام سے بے حد متاثر ہوں یہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے ہٹ کر بھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ الفال میڈیکل گروپ دوسروں کے لیے قابل تقلید ہیں اور انکی کمیونٹی خدمات کے صلہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ کمیونٹی کی آگے سے بڑھ کر خدمت کریں گے۔ ڈاکٹر عبد الحفیظ کا کہنا تھا کہ ہماری پوری ٹیم سخت محنت و لگن سے کمیونٹی کی خدمت کرتی ہے اور ہمیں قومی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے مئیر جاوید اقبال کی طرف سے ہماری خدمات کو سراہانا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازنا ہمارے لیے اعزاز ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ الفال میڈیکل گروپ میں آنے والے تمام مریضوں کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ریاض الفلوجی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شریف النفس اور محنتی ہیں اور میں الفال گروپ کی تمام تر ذمہ داریاں انہیں سونپ چکا ہوں یہ میرے کام کو آگے لے کر چلیں گے۔ الفال میڈیکل گروپ استقبالیہ کے شعبہ میں پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینے والی ششیلا کا کہنا تھا کہ ہم سب کمیونٹی کی خدمت کے جذبہ کو اپنی زندگی کا شعار بنایا ہوا ہے اور یہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے۔

عارف علی چوہدری اولڈہم

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت  کی پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اعزاز میں مانچسٹر  میں افطار پارٹی

  وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت  کی پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ...