بنیادی صفحہ » برطانیہ » ڈاکٹر رانا حفیظ الرحمن نے مئیرز آف اولڈہم اور راچڈیل کونسلز۔ جاوید اقبال اور محمد زمان چئیر پرسن دھنک فاؤنڈیشن سیدہ کوثر منور کے اعزاز میں لیم میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا
dhanaklondon

ڈاکٹر رانا حفیظ الرحمن نے مئیرز آف اولڈہم اور راچڈیل کونسلز۔ جاوید اقبال اور محمد زمان چئیر پرسن دھنک فاؤنڈیشن سیدہ کوثر منور کے اعزاز میں لیم میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا

ایسوسی ایشن آف پاکستانیز فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کے سابق صدر اور اے پی پی ایس کے روح رواں ڈاکٹر رانا حفیظ الرحمن نے مئیرز آف اولڈہم اور راچڈیل کونسلز۔ جاوید اقبال اور محمد زمان چئیر پرسن دھنک فاؤنڈیشن سیدہ کوثر منور کے اعزاز میں لیم میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا

جسمیں میں ڈاکٹر فصہ،سیدہ کوثر منور نے بھی شرکت کی ۔نیشنل ہیلتھ سروس برطانیہ کے تحت ہفتہ ذیابیطس ،ایشیائ کمیونٹی کے اندر ٹائپ ٹو ذیابیطس کی مرض خطرناک حد تک بڑھنے اور حفاظتی تدابیر بارے بات چیت ہوئ ۔اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم ذیابیطس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں کہ کیسے  ایشیائی کمیونٹی کو اس بارے آگاہ کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی کھانوں میں نمک، چربی ، اور میٹھے کی مقدار زیادہ ہے اور ورزش نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ  سے ہماری کمیونٹی ذیا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوتی ہے انہوں نے کہا بچوں کو صحت مند رہنے اور ذیابیطس جیسی موذی مرض سے بچنے کے لیے آگاہی دینے کی ضرورت ہے اور غیر متوازن خوراک کھانے سے جو بیماریوں جنم لیتی ہیں اس پروجیکٹ کو آگے لے کر چلیں گے۔ مئیر راچڈیل کونسلر محمد زمان کا کہنا تھا ک ذیا بیطس کے مرض سے بچنے کے لیے ہمیں sos  یعنی شوگر آئل اور نمک کے استعمال کو کم کرنا ہو گا۔ مئیر اولڈھم جاوید اقبال نے کہا  میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن سے ملاقات ہوئی جو پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے صحت کے میدان میں نمایاں کام کر رہے ہیں اور صحتِ مند معاشرے کے لیے مصروف عمل ہیں مصطفائُ ٹرسٹ کی چئر پرسن ڈاکٹر فصہ کا کہنا تھا کہ  ایسوسی ایشن آف پاکستانیز فزیشنز اینڈ سرجنز تنظیم پاکستان مذہب اور کمیونٹی کے لیے کام کر رہی ہے ۔ دھنک فاؤنڈیشن کی چئر پرسن سیدہ کوثر منور نے کہا کہ ذیا بیطس بارے نایاب معلومات سے آگاہی ہوئ ہے اس موذی مرض سے بچنے کے لیے ایشیائی کمیونٹی کو آگاہی ضروری ہے۔

رپورٹ چودھری عارف علی پندھیر

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

مسٹر ساؤل تورس مون سون کی میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کیساتھ میئر پارلر میں ملاقات

مسٹر ساؤل تورس مون سونکی میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کیساتھ میئر پارلر میں ...