بنیادی صفحہ » برطانیہ » برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل میں آئرش بیک اسٹاپ سے متعلق ترمیم کو بھی مسترد کر دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل میں آئرش بیک اسٹاپ سے متعلق ترمیم کو بھی مسترد کر دیا

لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل میں آئرش بیک اسٹاپ سے متعلق ترمیم کو بھی مسترد کر دیا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسامے اور یورپی یونین کے اتفاق رائے سے آئرش بیک اسٹاپ سے متعلق شق میں ترمیم کے بعد نظر ثانی بریگزٹ ڈیل کو 149 ووٹوں سے مسترد کردیا۔ قبل ازیں پہلی بار کیے گئے بریگزٹ ڈیل کو بھی پارلیمنٹ نے مسترد کردیا گیا تھا، جس کے بعد برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین کو آئرش بیک اسٹاپ کی شق میں ترمیم کے لیے بہ مشکل راضی کیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب اراکین پارلیمان کو نو ڈیل پر ووٹنگ کرنا ہوگی یا توپھر اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ یورپی یونین سے 29 مارچ کے روز انخلاء کے بجائے بریگزیٹ کو التوا میں ڈال دیا جائے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے ردعمل میں کہا کہ بریگزٹ معاہدے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر ممکنہ ترامیم کی جاچکی ہیں لہذا مزید کسی ترمیم کی گنجائش نہیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

  برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ...