بنیادی صفحہ » برطانیہ » برطانیہ بھر میں یو کے آئی ایم کی تمام مساجد میں شہداء نیوزی لینڈ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ ھمدردی و یک جہتی۔

برطانیہ بھر میں یو کے آئی ایم کی تمام مساجد میں شہداء نیوزی لینڈ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ ھمدردی و یک جہتی۔

برطانیہ بھر میں یو کے آئی ایم کی تمام مساجد میں شہداء نیوزی لینڈ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ ھمدردی و یک جہتی۔

برطانیہ بھر کی تمام یو کے اسلامک مشن کی برانچز میں نماز جمعہ کے موقع پر شہدائے نیوزی لینڈ کے لیے علماء کرام نے دعائے مغفرت ، لواحقین کے ساتھ ھمدردی و یک جہتی اور صبرِ جمیل کی دعائیں کئیں۔
نیوزیلینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ھولناک واقع کی یو کے آئی ایم کے علماء کرام،صدر مشن و دیگر عہدیداران نے پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے مسلمان نہ کبھی ماضی میں گھبرائے تھے اور نہ اب بھی کوئی خوف و گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں۔ شہدائے نیوزی لینڈ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔
جمعتہ المبارک کے خطبہ میں نیوزی لینڈ کی عوام و بالخصوص وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا کہ جس طرح انھوں نے شہداء کے لواحقین کیساتھ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیساتھ ھمدردی و یک جہتی کا اظہار کیا۔اسطرح کی نظیر پہلے دنیا بھر میں کہیں بھی دیکھنے کو نہیں ملی۔جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اور کیا جا رہا ھے۔ جس سے لاکھوں مسلمان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اور عالمی برادری،اقوام متحدہ،یورپی یونین،برطانیہ و امریکہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے علمبردار ممالک،انسانی حقوق کی تنظیمیں، انٹرنیشنل میڈیا سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ فلسطین،کشمیر،برما، افغانستان،عراق،انڈیا میں تو ہر روز مسلمانوں پر ظلم و تشدد ،قتل و غارتگری سے وہاں کی زمین بھی اب سرخ پڑ گئی ھے۔ لیکن ان کیساتھ ھمدردی و یک جہتی، مذمت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
یو کے اسلامک مشن عالمی برادری،اقوام متحدہ،یورپین یونین،برطانیہ و امریکہ سے مطالبہ کرتا ھے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کیساتھ کیے جانے والے ظلم و تشدد کا نوٹس لیکر مظلوموں کی داد رسی و انصاف فراہم کیا جائے،
ہم وزیراعظم نیوزی لینڈ سے بھی یہ درخواست کرتے ہیں۔کہ جس طرح آپ نے اپنے مسلمان شہریوں کیساتھ ھمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور آئیندہ انکے تحفظ و حقوق کا یقین دلایا اس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔ یو کے آئی ایم آپ کے اس اقدام کو سلام پیش کرتا ھے اور آپکو دنیائے امن و سلامتی کا سفیر سمجھتے ہوئے،دنیا بھر کے مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے آپ سے یہ امید کرتا ھے کہ آپ دنیا کے حکمرانوں بالخصوص جن ممالک میں مسلمانوں کی زندگی ظالموں کے ھاتھوں اجیرن ھو گئی ھے ان ممالک کے سربراہان کی فی الفور کانفرنس بلا کر ان سے ظلم و تشدد رکوانے کا مطالبہ کر کے اہم کردار ادا کریں گی۔
آخر میں علماء کرام نے نیوزیلینڈ کے شہداء و دنیا بھر کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت و بلند درجات کے لیے دعائیں مانگی- نیوزی لینڈ کے ان شہریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جنہوں نے اسلام قبول کیا۔ رپورٹ چودھری عارف علی پندھیر

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

مسٹر ساؤل تورس مون سون کی میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کیساتھ میئر پارلر میں ملاقات

مسٹر ساؤل تورس مون سونکی میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کیساتھ میئر پارلر میں ...