بنیادی صفحہ » برطانیہ » برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

 

برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

اولڈھم(چودھری عارف علی پندھیر)

برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے۔ عوام نے حکمران جماعت کنزرویٹو اور اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کو بریگزیٹ بارے واضع موقف نہ اپنانے پر آڑے ہاتھوں لیا اور پولنگ کی شرح حیران کن طور پر انتہائی کم رہی جو سیاسی جماعتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ۔ اولڈہم کونسل کے موجودہ ڈپٹی مئیر اور نو منتخب مئیر اینڈرینُُ الیگزینڈر الیکشن ہار گئے جس سے لیبر پارٹی کو سیاسی طور پر سخت دھچکا لگا۔ اور ابھی تک کوئ بھی ڈپٹی مئیر نہیں بنایا گیا تھا -دیکھتے ہیں اب مئیر کس کو منتخب کیا جاتا ھے اولڈہم کونسل کے انتخابات میں موجودہ مئیر کونسلر جاوید اقبال سخت مقابلہ کے بعد مدمقابل آزاد امیدوار اصغر علی سے صرف چند سو ووٹوں کے فرق سے جیتے میڈلاک ویل وارڈ کی نمائندگی کرنے والے کونسلر قیصر رآزاد حیثیت سے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لینے والے محمد الیاس کے خلاف الیکشن لڑا مقابلہ سخت رہا لیکن قسمت کی دیوی ان پر مہربان نہ ہو سکی یوں محمد الیاس کونسلر منتخب ہو گئے۔ سینٹ میری وارڈ سے کونسلر شاداب قمر کی چھوڑی نشست پر انتہائی متحرک سماجی اور کمیونٹی شخصیت نائلہ ابراہیم بھاری اکثریت سے جیت گئیں جیتنے کے بعد پاکستانی نثر اد کونسلرز اپنے ووٹروں کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی سنٹر چلے گئے وھاں پر کاروباری سماجی شخصیت راجہ صغیر کی جانب سے سب لوگوں کی مٹھائ اور چائے سے تواضع کی گئ اس موقع پر مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کہا کہ مئیر کی ذمہ داریوں کی وجہ سے انکے لیے یہ سال سیاسی لحاظ سے مشکل تھا لیکن میں کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایک دفعہ پھر اعتماد کر کے کونسلر منتخب کیا مئیر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو کر ایک بار پھر حلقہ کی عوام کے لیے کام کروں گا ۔ نومنتخب کونسلر محمد الیاس نے کہا کہ کامیابی کارکنان اور جماعت کے لیڈران کی انتخابی مہم اور والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے ممکن ہوئ  میری کوشش ہو گی کہ جو اعتماد حلقہ کی عوام نے مجھ پر کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لیے کوئ بھی کوتاہی نہ کروں مجھے اسکے لیے سینئر راہنماؤں اور کمیونٹی کو میری معاونت کرنی ہو گی۔ پہلی دفعہ الیکشن میں حصہ لیکر منتخب ہونے والی سماجی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت نائلہ ابراہیم کا کہنا تھا کہ سخت محنت لگن ساتھیوں کی سخت محنت اور جماعت کی ٹھوس سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی خواتین کے مسائل حل کرنے اور انہیں انکا حق دلوانے کے لیے کام کریں گی تاکہ خواتین معاشرے میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔ کونسلرز عتیق الرحمان اور نے نو منتخب کونسلرز اور دوبارہ منتخب ہونے والے کونسلرز کی کامیابی کو لیبر پارٹی کی فتح قرار دیا اور کہا کہ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کی لوکل کونسلز کی فنڈنگ میں کٹوتی نامنظور ہے اب بریگزیٹ اور فنڈنگ میں کٹوتی کی وجہ سے ان کا جانا ٹھہر گیا ہے۔سماجی راہنما یوسف بھٹی نے جیتنے والے کونسلروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ لیبر پارٹی دوبارہ جیت اولڈھم کی ترقی میں مزید اضافہ کرے گی یاد رھے کہ اولڈھم کونسل میں لیبر پارٹی دو سیٹیں ہار گئ لیکن دو نیئ سیٹیں جیت بھی گئ

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو ...