بنیادی صفحہ » برطانیہ » بریگزٹ منصوبہ مشکلات کا شکار : برطانوی پارلیمنٹ میں پھر رائے شماری

بریگزٹ منصوبہ مشکلات کا شکار : برطانوی پارلیمنٹ میں پھر رائے شماری

بریگزٹ منصوبہ مشکلات کا شکار
برطانوی پارلیمنٹ میں پھر رائے شماری

لندن: برطانوی پارلیمان میں آج ایک بار پھر بریگزٹ منصوبے پر رائے شماری کی جائے گی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم تھریسامے کے یورپی یونین سے انخلاء کے لیے کیے گئے بریگزٹ منصوبے کی منظوری کے لیے ایک بار پھر رائے شماری کی جائے گی۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ آج کے اہم اجلاس میں بریگزٹ منصوبے پر اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی متعدد متبادل تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امید ہے حکومت اب تک کے موقف میں لچک دکھاتے ہوئے اپوزیشن کو منانے کی کوشش کرے گی۔

آج کے اجلاس میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا تو 29 مارچ کو برطانیہ کو یورپی یونین سے بغیر کسی منظم منصوبہ بندی کے الگ ہونا پڑ سکتا ہے جس سے ملکی سطح پر کئی پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برطانوی پارلیمان وزیر اعظم ٹریسامے کے بریگزٹ منصوبے کو مسترد کرچکی ہے اور وزیراعظم کو اپنے کابینہ کے ارکان کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو ...