بنیادی صفحہ » برطانیہ » تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے عہدیداران کا یوم پاکستان

تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے عہدیداران کا یوم پاکستان

مانچسٹر( عارف چوہدری )

تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے عہدیداران نے یوم پاکستان کے حوالہ سے مانچسٹر میں ایک پروقار اور رنگ برنگی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

نظامت کے فرائض عبد الحفیظ انجم اور عالیہ ہاشمی نے سر انجام دے۔ تلاوت کلام پاک کا شرف شعیب رشید کو نصیب ہوا۔ حمد باری تعالیٰ سرور چشتی نے بارگاہ اقدس میں پیش کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سلمان بھاٹ نے بارگاہ رسالت میں پیش کی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ مسجد النور میں شہید ہونے والے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئ اور پاکستان کا قومی ترانہ سنایا گیا جس سے ہال کا ماحول جذباتی ہو گیا۔

تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر منور خان نیازی نے مہمانان کو خوش آمدید کرتے ہوئے انہیں یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں پاکستان کی سرزمین نصیب ہوئ جس میں ہم آزادی سے رہ سکتے ہیں اور اب ہمارے وزیراعظم عمران خان قائد اعظم نے پاکستان کو جو فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا اسے عملی جامہ پہنانے میں کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ پاکستان سے آئے نامور ڈرامہ و افسانہ نگار محمد افتخار نے پاکستان بارے تفصیلی بات چیت کی اور دیار غیر میں بسنے والوں کے جذبہ حب الوطنی کی تعریف کرتے ہوئے اسے قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ وشیڈو وزیر افضل خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی نعروں سے نہیں بلکہ عملی طور پر نظر آنی چاہیئے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے جن پر بھارتی سیکیورٹی اداروں نے انسانیت سوز مظالم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے اور آئے روز اس جارحیت میں تیزی آ رہی ہے۔ پاکستان کی حکومت کو اس بارے ٹھوس موقف اختیار کرتے ہوئے عالمی برادری کو بھارت کا اصل چہرہ دکھانا ہو گا۔ تحریک انصاف برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری شہزاد نے برطانیہ بھر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا جنکی بدولت تحریک انصاف نے الیکشن جیت کر حکومت بنائی اور عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ حکومت کو ابھی بے شمار مسائل کا سامنا ہے لیکن ہمارے قائد عمران خان مرد بحران ہیں اور مضبوط اعصابی قوت کے مالک ہیں وہ نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں شرمندہ تعبیر کر کے ہی دم لیں گے۔ برطانیہ میں بسنے والی کمیونٹی کو انہوں نے اتحاد و اتفاق قائم کرنے پر زور دیا۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے راہنما چوہدری جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر کشمیری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر حل کروانے میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں گے اسکا عملی مظاہرہ انہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر کیا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سہر انگیز شخصیت کی وجہ سے مظلوم کشمیری قوم جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھے گی۔ساجدہ نے پاکستان کا تاریخی پس منظر حاضرین تک پہنچایا۔  تقریب میں ننھے منے بچوں سے پاکستان بارے سوالات پوچھ کر انعامات بھی دیے گئے۔ نامور گلوکار ایفی کے ، طاہر حفیظ، سرور نقشبندی نے ملی نغمات سنائے۔ نوید شاہ، ۔محمد صفدر  بھی زینت محفل تھے۔تقریب کی خاص بات گریٹر مانچسٹر کے صحافیوں کو صحافتی خدمات کے صلہ میں تعریفی شیلڈز دینا تھی ۔تقریب کے اس اہم حصہ کی نظامت تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان راہنما یاسر چوہدری اور عالیہ ہاشمی نے کی۔  تقریب میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں بحثیت ویلفیئر اتاشی خدمات سر انجام دینے والی فضہ نیازی نے خصوصی شرکت کی ۔ تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری نوید اختر بھٹی نے تقریب میں بچوں  خواتین مرد حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرکے اس کو یادگار بنا دیا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو ...