بنیادی صفحہ » برطانیہ » تین خاتون ممبران وزیراعظم ٹریسا مے کی پالیسی پر اختلاف کرتے ہوئے آزاد گروپ میں شمولیت اختیار

تین خاتون ممبران وزیراعظم ٹریسا مے کی پالیسی پر اختلاف کرتے ہوئے آزاد گروپ میں شمولیت اختیار

لندن( عارف چوہدری)

برطانیہ میں جاری حالیہ بریگزیٹ بحران کی وجہ سے لیبر پارٹی کے ساتھ ممبران کے علیحدہ علیحدہ آزاد گروپ تشکیل دینے کے بعد حکمران جماعت کنزرویٹو کی تین خاتون ممبران اینا سوبری،سارہ ولاسٹن،ہیدی ایلن نے بھی بریگزیٹ کے معاملہ پر وزیراعظم ٹریسا مے کی پالیسی پر اختلاف کرتے ہوئے آزاد گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔یاد رہے کہ یورپی یونین سے باہر نکلنے کی وجہ سے برطانیہ میں عوام اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے اس سلسلے میں آئندہ چند ہفتے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں موجودہ سیاسی صورتحال دیکھ کر لگتا ہے کہ برطانیہ میں جلد سیاسی بحران شدت اختیار کر لے گا۔ اب دیکھنا ہے اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

عبدالعزیز پروجیکٹ چیرٹی کے اجراء کا اعلان

برطانیہ کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ شہزادی سلطان نے مرحوم والد عبد العزیز کے نام پر ...