بنیادی صفحہ » برطانیہ » راچڈیل بارا کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا-

راچڈیل بارا کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا-

راچڈیل بارا کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا-

راچڈیل ( چودھری عارف علی پندھیر)

 

راچڈیل بارا کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں کل 20 سیٹوں پر انتخاب ھوا۔جس میں لیبر پارٹی نے اکثریت میں سیٹیں جیت لیں۔
ایشین نثراد برطانوی مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان نے اپنی سیٹ کا دفاع کرتے ھوئے بھاری اکثریت سے دوبارہ کونسلر منتخب ھونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔کونسلر آفتاب حسین،کونسلر وزیر شاہ،کونسلر علی احمد، بھی اپنی سیٹوں کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اس موقع پر لیبر پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ راچڈیل ٹونی لائیڈ،ممبر آف پارلیمنٹ ھیے وڈ میڈلٹن لیز میکنس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ھم تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے الیکشن جیتا اور تمام کارکنوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنایا۔
میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان،ممبر آف پارلیمنٹیرینز نے اس مرتبہ لیبر پارٹی کی سیٹ میں اضافہ ھونے پر اس کو کارکنوں کی دن رات محنت کا نتیجہ قرار دیتے ھوئے نئے امیدوار کو دلی مبارکباد پیش کی۔یہ بات قابل ذکر ھے کہ راچڈیل بارا کونسل میں کنزرویٹو پارٹی کی ایک سیٹ کم اور لیبر پارٹی کی ایک سیٹ میں مزید اضافہ ھوا ھے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

  برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ...