بنیادی صفحہ » برطانیہ » سید عبد الباسط شاہ مشوانی کے اعزاز میں ایک عشائیہ

سید عبد الباسط شاہ مشوانی کے اعزاز میں ایک عشائیہ

مانچسٹر(عارف چوہدری)

تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری اور خیبر پختونخواہ حکومت محمکہ تعلیم میں نئے تعینات ہونے والے برطانیہ و یورپ کے نمائندہ خصوصی  سید عبد الباسط شاہ مشوانی کے اعزاز میں تحریک انصاف برطانیہ آزاد کشمیر کے راہنما چوہدری محمد نواز نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں ایک عشائیہ دیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبد الباسط نے سرانجام دے۔ عشائیہ میں سابق جنرل سیکرٹری شہزاد چوہدری ، سیکرٹری جنرل نارتھ ویسٹ ریجن نوید بھٹی، چوہدری جاوید اقبال،چوہدری یاسر، چوہدری محمد اقبال،عبدالخالق کے علاوہ دیگر محب وطن پاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔ سید عبد الباسط شاہ مشوانی کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد انکے نئے رول بارے اوورسیز کمیونٹی کو صوبہ خیبر پختونخواہ  محکمہ تعلیم میں انکی بحثیت خصوصی نمائندہ کی تعیناتی پر اپنے رول بارے بتانا تھا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کہ خیبرپختونخواہ میں اٹھارہ لاکھ بچے سکولوں سے باہر اور دس ہزار سکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور میں برطانیہ و یورپ میں بسنے والی اپنی کمیونٹی اور مخیر حضرات کو تعلیم کے میدان میں  کردار ادا کرنے بارے قائل کروں گا اور خاصکر پاکستان میں زلزلہ کے بعد جن علاقوں میں ابھی تک تعلیم کی سہولیات موجود نہیں ان پر خاص توجہ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچوں میں قابلیت کی کمی نہیں بلکہ وہ انتہائی ذہین ہیں ۔ہنرمند بچوں کی تعلیم پر بھی توجہ دی جائے گی تاکہ یہ پاکستان کے اجھے اداروں میں جا کر پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے سکیں۔ چوہدری شہزاد کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے تباہ ہونے والے سکولوں کی تعمیروتعلیم کے لیے کام کریں گے۔ ان کا مذید کہنا کہ اگر برابری کی سطح پر مواقع میں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔ ڈاکٹر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیسری جنگ عظیم کلاس روم میں لڑی جا رہی ہے ۔نیا پاکستان ایک پڑھا لکھا ہو گا اور دنیا کی راہنمائی کرے گا۔ شاہد  کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ سید عبد الباسط شاہ مشوانی صوبہ خیبر پختونخواہ میں اپنا کردار احسن طریقے سے سر انجام دیں گے جس سے غریب طلباء کے لیے تعلیم حاصل کرنا آسان ہو گا۔ میزبان تقریب چوہدری محمد نواز کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو مادر وطن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پرویز مشوانی و دیگر نے بھی سید عبد الباسط شاہ مشوانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

  برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ...