بنیادی صفحہ » برطانیہ » عبدالعزیز پروجیکٹ چیرٹی کے اجراء کا اعلان

عبدالعزیز پروجیکٹ چیرٹی کے اجراء کا اعلان

برطانیہ کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ شہزادی سلطان نے مرحوم والد عبد العزیز کے نام پر پاکستان کے شہر سوہاوہ میں نادار، بیوہ اور یتیم بچوں کی فلاح و بہبود ،تعلیم اور گھروں کی تعمیر کے لیے مانچسٹر کےمقامی ریسٹورنٹ میں عبدالعزیز پروجیکٹ چیرٹی کے اجراء کا اعلان کر دیا ۔

سماجی کمیونٹی اور زیادہ شخصیات آصف رشید،سہیل بابر بٹ، روبینہ اقبال، محسن خان، ناہید چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔ شہزادی سلطان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیرٹی مرحوم والد کے نام پہ رکھی ہے اسکا بنیادی مقصد سوہاوہ شہر میں  بے سہارا یتیم نادار بچوں کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور بے آسرا خواتین کو مکان بنا کر دینا تاکہ وہ عزت سے زندگی گزار سکیں اسکے لیے وہ چندہ جمع کرنے کی مہم شروع کر رہی ہیں۔ روبینہ اقبال کا کہنا تھا کہ ہم اس نیک مقصد کے لیے چیرٹی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے تاکہ غربا کی مدد کی جا سکے۔سماجی شخصیت آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ اس نیک مقصد کے تحت ہم نے دو سو نادار یتیم نادار اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و صحت کا منصوبہ بنایا ہے اور اگلے ماہ ہی دس بچوں کی کفالت سے شروع کیا جائے گا ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ و یورپ کے مخیر حضرات سے جلد ہی چندہ کی اپیل  کی جائے گی۔ محسن خان کا کہنا تھا کہ سوہاوہ شہر میں ضرورت مند بچوں اور بے آسرا خواتین کے اس پروجیکٹ میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کیونکہ پاکستان میں ضرورت مند افراد کو ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے اور اس نیک مقصد اور رفاعہ عامہ کے کام کو سرانجام دینا ہمارا فرض بھی ہے

 


عارف چوہدری مانچسٹر

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

  برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ...