بنیادی صفحہ » برطانیہ » عورت ھر روپ میں قدرت کا ایک قیمتی تحفہ ھے۔

عورت ھر روپ میں قدرت کا ایک قیمتی تحفہ ھے۔

عورت ھر روپ میں قدرت کا ایک قیمتی تحفہ ھے۔
راچڈیل(چودھری عارف علی پندھیر)

مدینہ مسجد یو کے آئی ایم شعبہ خواتین راچڈیل نے ماہ رمضان المبارک میں قرآن پاک کی تلاوت،قران پاک کا درس، احادیث کا درس،قران پاک کو سیکھانے و سمجھنے پر مسجد کے اندر دورہ قرآن و تفسیر القرآن کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا۔
ہر سال رمضان المبارک اور بالترتیب سارا سال قرآن پاک کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔
جس میں یو کے آئی ایم راچڈیل و پورے برطانیہ یو کے آئی ایم کی برانچز میں اسی طرح کے روزانہ،ھفتہ وار ،ماھانہ پروگرام کیے جاتے ہیں۔ چھوٹی بچیوں،نوجوان بچیوں وخواتین کو مساجد میں اکٹھا کرنا اور انکو انگریزی و اردو میں قرآن و احادیث کی تفسیر و تشریح کیساتھ آگاہی دنیا اللہ رب العزت کے ھاں اجر عظیم ہے۔
قرآن مجید کو پڑھنے اور پڑھانے والے دونوں خوش نصیب ہیں۔اسلام سے پہلے دنیا نے جتنی بھی ترقی کی اس میں صرف مرد کا حصہّ تھا۔لیکن دین اسلام نے جو عزت و مقام عورت کو عطا کیا اس کی نظیر نہ تو دنیا کی قومی تاریخ میں۔ ملتی ھے اور نہ ھی دنیا کی مذہبی تاریخ میں۔
عورت اپنی زات میں ایک تناور درخت کی مانند ھے۔
قرآن واحادیث کی تعلیمات سے روشناس کروانے و درس دینے والی شعبہ خواتین یو کے آئی ایم کی خواتین الحمدللہ اسلامک اسکالر شپ کی ڈگری ہولڈرز و معلمہ ہیں۔
راچڈیل مدینہ مسجد سے محترمہ سعدیہ چراغ و محترمہ بیگم کلثوم کا بچیوں و خواتین کو مسجد میں اکٹھا کر کے قرآن و احادیث و اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے پر اہم کردار ھے۔جس کے اجر عظیم کے لیے اللہ رب العزت سے یو کے اسلامک مشن کے صدر و اعلیٰ عہدیداران و امام و مشائخ ہمیشہ دعا گو ہیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت  کی پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اعزاز میں مانچسٹر  میں افطار پارٹی

  وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت  کی پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ...