بنیادی صفحہ » برطانیہ » غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام “لندن مشاعرہ”

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام “لندن مشاعرہ”

بائیس اپریل ۲۰۱۹ کو لندن کے رائیل نواب ہوٹل میں منعقدہ ،

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام

“لندن مشاعرہ”

 

میں لندن والوں نے دل کھول کر شعرا کو داد اور نادار ومستحق طلبہ کو امداد دی۔۔۔

“لندن مشاعرہ” میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے کی شرکت نے یہ ثابت کردیا کے ہم پاکستانی ایک ہیں ۔ جو زات پات، برادری ، صوبائیت و لسانیت ، مزہبی فرقہ بندی سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف پاکستانی بن کر جمع ہونے کا ہنر جانتے ہیں۔۔

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے “لندن مشاعرہ “ کی ابتدا مولانا سہیل باوا کی تلاوت سے ہوئی ۔ حمد و نعت رسولِ مقبول سے سما باندھا ۔ آنریری کمانڈنٹ رائیل نیوی محترمہ دردانہ انصاری ( او بی ای) نے ۔

 

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ایگزیگیٹو ڈائیریکٹر عامر جعفری صاحب کے مدلل اور دو ٹوک خطاب نے پاکستان کے تعلیمی مسائل اور ان کا حل واضح انداز میں پیش کیا ۔
پاکستان میں تین کروڑ سے زیادہ بچے اسکول نہیں جاتے جس کے جواب میں غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ نے اپنی سی کوشش کی ہے اور “ایک استاد ایک اسکول “ سے اپنے سفر کا آغاز کیا جو آج الحمدللّٰہ سات سو اسکول ، ایک لاکھ سے زاید طالبِ علم اور پانچ ہزار اساتذہ پر مشتمل ہے ۔ اور انشاللہ یہ سفر مخیر حضرات کے تعاون سے جاری و ساری ہے ۔۔

 

ڈاکٹر نیلم فواد کی تقریر اور محترم ابراہیم جمالی بھائی کی پرزور اپیل نے اہل لندن کے لہو کو گرما دیا ۔۔

سونے پہ سہاگا رائیل نواب کا شاندار عشائیہ ۔

اور آخر میں اردو ادب کی سب سے منفرد روایت مشاعرہ رہی ۔ جس میں شاعرِ لندن شہباز خواجہ ، بزمِ سخن برطانیہ کے سرپرستِ اعلی پروفیسر عقیل دانش ، مایہ ناز صداکار اور ریڈیو پریزینٹر عابد علی بیگ کی شاعری نے داد و تحسین کی طرح ڈالی ۔جو بامِ عروج پر پہنچی جب شاعرِ محبت وصی شاہ نے محبت کے حسین تجربات کو شاعری کی تجربات میں بیان کیا ۔ وصی شاہ کی نظم کنگن نے نوجوانوں ہی کو نہیں بزرگوں کے دل کے تار بھی چھیڑ دئے۔۔
پاکستان کے مایہ ناز شاعر اور نابغہ روزگار ہستی امجد اسلام امجد کی نظموں اور غزلوں نے سامعین و حاضرین کو مجبور کیا کے وہ داد و تحسین کے نعرے بلند کرتے رہیں ۔۔
یوں ساڑھے تین سو مہمانوں پر مشتمل یہ یادگار اور تاریخی محفل لگ بھگ ساڑھے گیارہ بجے اختتام پذیر ہوئی

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو ...