بنیادی صفحہ » برطانیہ » مسٹر ساؤل تورس مون سون کی میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کیساتھ میئر پارلر میں ملاقات

مسٹر ساؤل تورس مون سون کی میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کیساتھ میئر پارلر میں ملاقات

مسٹر ساؤل تورس مون سونکی میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کیساتھ میئر پارلر میں ملاقات

اسپینش شہریت کے حامل سیاسی سوشلسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے مسٹر ساؤل تورس مون سون نے میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کی دعوت پر راچڈیل کے ٹاؤن ہال میں میئر پارلر میں ملاقات۔
کونسلر محمد زمان جب ڈپٹی میئر آف راچڈیل کے عہدہ پر فائز تھے تب انھوں نے خالد محمود چوہدری،کونسلر شکیل احمد کیساتھ سپین کے شہر علیکانتے کے میئر آفس اور انکی سیاسی سوشلسٹ پارٹی کے آفس میں انکی طرف سے دی گئ دعوت پر دورہ کیا تھا۔ کونسلر محمد زمان نے اس وقت میئر آف علیکانتے اور سوشلسٹ پارٹی کے عہدیداران کو راچڈیل میئر آفس آنے کی دعوت دی تھی۔
میئر پارلر میں مسٹر ساؤل تورس مون سون چوہدری خالد محمود کیساتھ تشریف لانے تو انکو میئر آفس کے سیکرٹری مسٹر ناظم سلیمان و میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان نے خوش آمدید کہا۔
تاریخی ٹاؤن ہال راچڈیل کی سیر بھی کروائی۔جس پر ہسٹوریکل ٹاؤن ہال کو دیکھ کر مسٹر ساؤل تورس مون سون ٹاؤن ہال کی خوبصورتی پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔میئر آف راچڈیل اور مسٹر ساؤل تورس کے درمیان مختلف موضوعات پر تبادلہء خیال کیا گیا۔جس میں اسپین کے موجودہ حالات و سیاسی و کاروباری سرگرمیاں شامل تھیں۔
میئر آفس کے سیکرٹری نے مسٹر ساؤل تورس مون سون کو میئر پارلر میں بیج و قلم تحفتاً پیش کیے۔ رپورٹ چودھری عارف علی پندھیر

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

  برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ...