بنیادی صفحہ » برطانیہ » معروف محقق ،مورخ جناب عبدالرؤف قاضی صاحب کی لندن میں ایک کثیر حاضرین کی موجودگی میں سیاحت پر چوتھی کتاب کی تقریب رونمائی

معروف محقق ،مورخ جناب عبدالرؤف قاضی صاحب کی لندن میں ایک کثیر حاضرین کی موجودگی میں سیاحت پر چوتھی کتاب کی تقریب رونمائی

معروف محقق ،مورخ جناب عبدالرؤف قاضی صاحب کی لندن میں ایک کثیر حاضرین کی موجودگی میں سیاحت پر چوتھی کتاب کی تقریب رونمائی

 

دس کتب کی مصنف عبدالرؤف قاضی کی یہ سیاحت پر چوتھی کتاب’’السیاحت الارض جمہوریہ مصر ہے
(رپورٹ،فوٹو، امجد مرزا امجدؔ ) یوں تو برطانیہ میں بے شمار مصنفین آئے دن کتابیں لکھ رہے ہیں اور مختلف شہروں میں ان کی تقریب رونمائی کی خبریں بھی سننے اور پڑھنے میں آتی ہیں ۔مگر والتھم سٹو ایسٹ لندن کے جناب عبدالرؤف قاضی صاحب ان ادباء اور مصنفین میں واحد قلمکار ہیں جنہوں نے چھ اسلام کے مختلف موضوعات پر اور چار کتب سیاحت پر لکھ کر اپنے آپ کو منوا یا ہے ۔ قاضی صاحب اکثر مختلف ممالک کے دوروں پر رہتے ہیں جب بھی سنو کبھی وہ مصر میں ہیں تو کبھی فلسطین اور کبھی مراکش کے علاقوں میں تاریخی مقامات کی کھوج میں سرگرداں ہیں۔ سیاحت پر آپ اکیلے قلمکار ہیں جنہوں نے برطانیہ و پاکستان کے قارئین کو اسلام کی روشنی میں ان تمام اسلامی ممالک کی سیر کرا ئی ہے اور بڑی تفصیل کے ساتھ ان تمام اسلامی ممالک کے تاریخی پس منظر میں نہایت اہم کتابیں تحریر کی ہیں۔

27جنوری 2019کو ایسٹ لندن والتھم سٹو کے خوبصورت ہارمونی ہال ،ٹروٹرو روڈ میں ان کی چوتھی کتاب کی تقریب رونمائی کی نہایت خوبصورت محفل کا اہتمام کیا گیا ۔ہال حسب معمول کچھا کچھ بھرا ہوا تھا ،اسٹیج پر آج کی محفل کی صدارت کے لئے ماہر اقبالیات جناب پروفیسر محمد شریف بقا صاحب اور مہمانان خصوصی علامہ محمد فیاض عادل فاروقی اور معرو ف کالم نگار ،صحافی اشتیاق گھمن صاحب جلوہ افروز تھے ۔ محترم مصنف قاضی صاحب بھی اپنے مخصوص لباس میں چہرے پر ملائم مسکراہٹ لئے تشریف فرما تھے

۔آج کی اس یادگار محفل کی نظامت  دھنک لندن فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن اور دھنک لندن اخبار کی   مدیرہ اعلٰی،معروف قلمکار ،شاعرہ محترمہ سیدہ کوثر منور  صاحبہ نے نہایت ہی خوبصورت ادبی انداز میں کی ۔ اور بڑے خوبصورت اشعار و القابات سے مقررین کو اسٹیج پر بلایا۔ پروگرام کا آغاز قاضی صاحب کی نواسی آمنہ بی بی نے تلاوت قرآن پاک سے کی اور نعت کے گلہائے عقیدت ملک ارشد نے بکھیرے ۔ کتاب کا خطبہ معروف شاعر شکیب مرزا نے جبکہ کتاب پر تبصرہ امجد مرزا امجدؔ اور محترم اشتیاق گھمن نے بڑی تفصیل کے ساتھ کیا ۔

اس کے علاوہ محفل صدر پروفیسر محمد شریف بقا صاحب نے بھی کتاب پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تعریفی کلمات پروفیسر شاہد اقبال ،علامہ محمد اسماعیل ، امر جیت جگدیو ،عابدہ شیخ سید اشعر حبیب قاضی ، کاشف ننکانوی اور نجمہ شاہین نے ادا کئے ۔قاضی عبد الرؤف صاحب نے چند دوستوں کو خوشبوہات کے ڈبے بھی تحفتاً دیئے اور ان کا آج کے پروگرام کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔آخر میں محترم مصنف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کتاب ،سیاحت اور ان ممالک کے مختصر حالات کو بیان کرکے تمام مہمانوں کو نہایت مزیدار مٹن بریانی اور زردہ نوش کرنے کی دعوت دی ۔آخر میں قاری راجہ محمود الحسن صاحب نے دعا کی

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو ...