بنیادی صفحہ » برطانیہ » مکس مارشل آرٹ کونسل اور خواتین کی چیریٹی

مکس مارشل آرٹ کونسل اور خواتین کی چیریٹی

مکس مارشل آرٹ کونسل اور خواتین کی چیریٹی کی ٹیم آرگنائزر شاہین مسعود، نجمہ حسین، عابدہ حق اور صابرہ ملک نے پاکستان میں گردوں کی تکلیف میں مبتلا افراد کے ڈائیلاسز اور 2006 میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں بیوہ ہونے والی خواتین اور یتیم بچوں کی کفالت کے لیے 26000£ پونڈز کی خطیر رقم جمع کر کے مسلم گلوبل ریلیف نیلسن کے حوالہ کیے ۔ ریونز تھروپ میں اس پرمسرت اور قابل فخر موقع پر مکس مارشل آرٹ کونسل نے آنے والے مہمانوں کی تفریح کے لیے مارشل آرٹ پروگرام بھی ترتیب دیا گیا تھا جس میں برطانوی نژاد راجہ شاہد محمود اور بابر نے ایک ہزار میخوں کے بستر پر لیٹ کر 20 کلو وزنی پتھر توڑ کر ریکارڈ قائم کیا جسے شرکاء تقریب نے بے حد سراہتے ہوئے خوب داد دی۔ نوجوان نسل کی تفریح کے لیے طیب محمود نے ٹائل کو ہاتھ سے توڑا جبکہ ننھی منی پری آمنہ محمود نے ہاتھ سے ٹائلوں سے توڑ کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔اس موقع پر نثار سمائلر کا کہنا تھا کہ کراٹے کا مقصد مار دھاڑ نہیں بلکہ اپنا دفاع کرنا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کراٹے میں گرینڈ ماسٹر کا اعزاز چھ سال کی مسلسل محنت کے بعد حاصل ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں کراٹے میں ماہر نہ ہونے سے بھی اسے گرینڈ ماسٹر قرار دیا جاتا ہے جس سے انگریز کمیونٹی میں بدنامی ہوتی ہے ۔فضل الرحمان خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ضرورت مند خاصکر 2006کے زلزلہ میں بیوہ خواتین اور بچوں کی مدد کے لیے فنڈ جمع کرتے ہیں اسی سلسلہ میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر انجمن اور شاہین نے بھی چیرٹی بارے انہی جذبات کا اظہار کیا۔ گرینڈ ماسٹر ڈیرک، جینس، جان ہرسٹ، ماسٹر خرم شاہزائ، فہد ملک نے بھی شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے تقریب کے انعقاد سے بے حد متاثر ہوئے اور کہا کہ نوجوان نسل کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے اور انہیں تواتر سے ہونا چاہیے۔ بعد میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے بھی نوازا گیا اور لوگ دیسی کھانوں سے بھی لطف اندوز ھوئے

عارف چوہدری

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

عبدالعزیز پروجیکٹ چیرٹی کے اجراء کا اعلان

برطانیہ کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ شہزادی سلطان نے مرحوم والد عبد العزیز کے نام پر ...