بنیادی صفحہ » برطانیہ » والتھم فاریسٹ پاکستانی کمیونٹی فورم کی جانب سے ماہانہ مشاعرہ
Amjad Mirza Amjad

والتھم فاریسٹ پاکستانی کمیونٹی فورم کی جانب سے ماہانہ مشاعرہ

والتھم فاریسٹ پاکستانی کمیونٹی فورم کی جانب سے ماہانہ مشاعرہ
لندن کی واحد تنظیم جو سابقہ بارہ برس سے کامیاب ادبی محفل منعقد کرتی آرہی ہے

(رپورٹ،فوٹوز امجد مرزا) ہر ماہ کی پہلی اتوار ایک بجے سے چار بجے تک والتھم سٹو کی سنٹرل لائبریری میں اس ماہ کی 7تاریخ کو بھی مشاعرہ کا انعقاد ہوا جس کی نظامت امجد مرزا نے کی ۔اسٹیج پر صدارت معروف شاعر علامہ فیاض عادل فاروقی صاحب نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد ارشاد خان اور مہمان اعزازی پروفیسر عبدالقدیر کوکب صاحب تھے ۔ پروگرام کی ابتدا علامہ فیاض عادل فاروقی صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت سے کی اور ترجمہ اور تفصیل بیان کی ۔ خوش گلو شاعر سید کامران زبیر کامی نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت شریف پیش کی جن کے بعد ڈاکٹر رحیم اللہ شاد ؔ نے بھی اپنی نئی کتاب سے نعت پڑھی ۔ مشاعرے کا آغاز کرتے ہوئے صاحب نظامت امجد مرزا امجدؔ نے حسب معمول پنجابی کی غزل کے بعد اردو کی ایک نئی غزل اپنے خوبصورت ترنم میں سنا کر خوب داد وصول کی۔ ان کے بعد شاہین اختر شاہین ؔ ، عابدہ شیخ، ضیا احمد، اقبال گل ، محمد جہانگیر، نجمہ شاہین ،نصیر احمد ناصرؔ ،سید کامران زبیر کامیؔ اور سلیم فگارنے اپنا اپنا کلام سنایا۔خان صاحب استاد نعیم سلہریا صاحب نے پسندیدہ نعت کے چند اشعار فرمائش پر سنا کر داد پائی ۔ اسٹیج سے پروفیسر عبدالقدیر کوکبؔ نے دو غزلیں پیش کیں ،جن کے بعد محمد ارشاد خان صاحب نے غزل پیش کی اور آخر میں آج کی ادبی محفل کے صدر علامہ فیاض عادل فاروقی صاحب نے اپنا کلام سنا کر داد وصول کی ۔پروگرام کے دوران مہمانوں کے لئے گرم گرم چائے بسکٹ اور کیک کا خاطر خواہ انتظام تھا ۔پروگرام کو سمیٹتے ہوئے تنظیم کے صدر جناب ڈاکٹر شوکت نواز خان صاحب نے تمام شعرا و شاعرات کا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ ایسی محفلیں جہاں کمیونٹی کو ایک مل بیٹھنے اور ملاقات کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں وہاں اپنی زبان کلچر و تہذیب کے فروغ کا بھی سامان پیدا کرتی ہیں۔ لہذا ہر ماہ آتے رہا کریں۔ امجد مرزا نے اعلان کیا کہ چونکہ اگلے ماہ رمضان المبار ک ہوگا لہذا ہماری اگلی ادبی نشست جون کی دوسری اتوار مورخہ9 کو ہوگی کیونکہ پہلی اتوار کو ہوسکتا ہے عید ہوجائے ۔اور اس تقریب میں معروف شاعر کہانی کار راجہ محمد الیاس کے پہلے شعری مجموعہ’’ سجری سویر‘‘ کی تقریب رونمائی ہوگی جس کے بعد مشاعرہ بھی ہوگا ۔۔تمام احباب کو ایک ہفتہ پہلے دعوت نامہ بھیج دیا جائے گا ۔۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو ...