بنیادی صفحہ » برطانیہ » وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت  کی پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اعزاز میں مانچسٹر  میں افطار پارٹی

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت  کی پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اعزاز میں مانچسٹر  میں افطار پارٹی

 

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت  کی پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اعزاز میں مانچسٹر  میں افطار پارٹی

مانچسٹر( چودھری عارف علی پندھیر)

 

برطانیہ کی نامور کاروباری شخصیت،وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت نے پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک افطار پارٹی دی۔ جس میں شرکت کرنے والوں میں پاکستانی قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی – ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چوھان – صاحبزادہ جہانگیر -نبیل مسرت -رانا عبدالستار -اعجاز -آصف رشید بٹ -چودھری عمران -چودھری رفیق -منور نیازی -اقبال صدیقی -عالیہ ھاشمی -ندیم گجر – پرویز مشوانی -کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکن شامل تھے اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پچھلے دس سال سے باریاں لیتی رہی ہے اس لئے اب بھی وہاں بیٹھے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ ان کی لیڈرشپ لوٹ مار کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہے اور کرپشن کے کیسز نیب ایف آئی اے اور سپریم کورٹ میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح خیبرپختونخوا میں نچلی سطح پر اقتدار منتقل کرکے عوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں اس سے تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اور بجٹ کا 30 فیصد حصہ بلدیاتی اداروں کو دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی پنجاب میں بھی بلدیاتی نظام نچلی سطح تک رائج ہو جائے گا اور اس کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی تیزی سے ترقی ہوگی۔پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے جو قرض لیے ہوئے تھے ان کی قسطیں واپس دے رہے ہیں اس وجہ سے مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے لیکن ہم جلد ہی اس پر قابو پا لیں گے اور معاشی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے وزیراعظم عمران خان پاکستان کی غریب عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے پرعزم ہیں اور چند عرصے بعد آپ کو ایک مختلف پاکستان دیکھنے کو ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہداتا دربار لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ میں ملک دشمن طاقتیں ملوث ہیں ہم ملک سے دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے اور نیشنل ایکشن پلان پر ہر حال میں مکمل عملدرامد ہو گا۔ ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ کشیدہ اقتصادی صورتحال تحریک انصاف کی حکومت کو ورثے میں ملی ہے لیکن ہم اس پر جلد قابو پا لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو وفاقی کابینہ میں حالیہ تبدیلیاں کی ہیں وہ ملکی بہتری کے لیے ہیں  ٹیکنوکریٹ کی تعیناتی وقت کی ضرورت ہے کہ کیونکہ وہ پیشہ ور افراد ہوتے ہیں اور چیزوں کو بہتر انداز سے چلاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی دوست ممالک نے جو قرض کی رقم پاکستان کو دی ہے وہ صرف وزیراعظم عمران خان کی مرہون منت ہے کیونکہ انہیں اعتبار ہے کہ یہ شخص لوٹ مار کرنے والا نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے لوٹ مار کی ان کا حال دیکھ لیں تین مرتبہ وزیراعظم کے عہدے پر براجمان رہنے والے جیل میں ہیں جو نشان عبرت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک خصوصاً برطانیہ بسنے والے پاکستانیوں نے ہمیشہ ہی عمران خان کے چیرٹیز کاموں میں بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے اور اب بھی کر رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کو مضبوط بنانے میں آپ لوگوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کے دور اقتدار میں آگے کی طرف جائے گا اور مستقبل قریب میں پاکستان کے اندر معاشی استحکام ہو گا ۔ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر علی حیدر خان کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے سیاست کی آڑ میں لوٹ مار اور کاروبار کیا جاتا تھا اب ایسا نہیں ہو گا اور اگر عمران خان کی حکومت کو گرانے کی سازش کی گئ تو ملک کمزور ہو گا کیونکہ وہ عوام کی امنگوں کی آخری امید ہیں۔ پروگرام اچھا بنانے میں ھمیشہ کی طرع۔ کواڈنیٹربیرسٹر عامر الیاس مبارک باد کے مستحق ہیں

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو ...