بنیادی صفحہ » برطانیہ » پاکستان سے آئے ھوئے صنعتکار ملک اسحاق کے اعزاز میں راجہ شیربازخان ا- چوہدری محمد ایوب اور نسیم ایوب کی جانب سے دعوت افطار

پاکستان سے آئے ھوئے صنعتکار ملک اسحاق کے اعزاز میں راجہ شیربازخان ا- چوہدری محمد ایوب اور نسیم ایوب کی جانب سے دعوت افطار

پاکستان سے آئے ھوئے صنعتکار ملک اسحاق کے اعزاز میں
راجہ شیربازخان ا- چوہدری محمد ایوب اور نسیم ایوب کی جانب سے دعوت افطار

( رپورٹ چودھری عارف پندہیر)لوٹن کی ممتاز کاروباری شخصیت راجہ شیر باز خان نے سابق لوٹن میئر چوہدری محمد ایوب اور ان کی اہلیہ سابق لیڈی میئر لوٹن نسیم ایوب کے جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں لاہور سے تشریف لائی ممتاز کاروباری شخصیت ملک اسحاق، کے علاوہ ممتاز عالم دین علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، پاکستان مسلم لیک ن آزادکشمیر کے سید حسین شہید سرور، لندن سے اکاؤنٹینٹ علی شیخ، میجر حمید باجوہ، آصف جاہ، ڈینی علی لوٹن سے جہانگیر پوٹھی، پاکستان پیپلز پارٹی کے لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ ، راجہ محمد عارف جے پی ، میڈیکل شعبہ سے ڈاکٹر گل نواز بٹ، ڈاکٹر رضوان بٹ، ڈاکٹر طاہر لون کے علاوہ چوہدری ظہیر اور والدہ مسز ایوب سمیت کافی تعداد میں عمائدین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے دعوت کرنے کی فضیلت کو آپ صلعم کی حدیث مبارک کی روشنی میں بیان کیا اور واضح کیا کہ افطاری کی سعادت اور مرتبہ کو بہت بلند حیثیت حاصل ہے انہوں
نے کہا کہ رمضان المبارک پہلے دوسرے اور تیسرے عشرہ کی بھی اہمیت اور فضیلت اور برکتوں کو اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ افطاری کے خوبصورت لمحات قبولیت دعا کا خصوصی وقت ہوتا ہے افطار کے وقت کی دعا، ایک عاجز ، مسکین شخص کی دعا اور ایک اچھے فیصلے کرنے والے دیانت دار جج کی دعا کو اللہ پاک کی بارگاہ میں خصوصیت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے میزبان راجہ شیر باز خان کی اس کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر پروگرام آرگنائزر سابق میئر لوٹن کونسلر چوہدری محمد ایوب نے ملک اسحاق سمیت دیگر مہمانان گرامی کو ویلکم کیا ۔ آخر میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی دعا سے افطاری کی گئی جبکہ انہوں نے آزادیٔ کشمیر کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ قبل ازیں لوٹن کی ایک اردو کی ادبی تنظیم کے روح رواں سید حسین شہید سرور نے لوٹن میں اردو کی ترویج واشاعت میں ممد و معاون بننے اور بطور میئرز لوٹن اردو زبان کی سرگرمیوں کو پرموٹ کرنے پر سابق لوٹن میئر چوہدری محمد ایوب اور ان کی اہلیہ سابق لیڈی میئر لوٹن نسیم ایوب کو ایک شیلڈ پیش کی۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت  کی پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اعزاز میں مانچسٹر  میں افطار پارٹی

  وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت  کی پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ...