بنیادی صفحہ » برطانیہ » پاک کلچرل سوسائٹی لندن کی جانب سے یومِ پاکستان پر رنگا رنگ پروگرام

پاک کلچرل سوسائٹی لندن کی جانب سے یومِ پاکستان پر رنگا رنگ پروگرام

پاک کلچرل سوسائٹی لندن کی جانب سے یومِ پاکستان پر رنگا رنگ پروگرام
بچوں نے پاکستانی لباس میں قومی گیت گائے اور انعامات حاصل کئے

(رپورٹ،فوٹوز امجد مرزا امجدؔ ) ہر سال کی طرح اس بار بھی 24مارچ 2019کو دن کے تین بجے والتھم سٹو اسلامک سینٹر والتھم سٹو ایسٹ لندن میں برطانیہ کی واحد معروف تنظیم ’’ پاک کچرل سوسائٹی لندن‘‘ نے حسب معمول پاکستان ڈے بڑی دھوم دھام سے منایا۔اور کئی مہینوں کی محنت و ٹریننگ کے بعد بچوں نے وطن عزیز کے مختلف صوبوں کے لباس میں قومی گیت سنائے ۔ معصوم بچوں کی اس خوبصورت ادائیگی پر بھرے ہوئے ہال میں تالیوں کی گونج میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ پاکستان ڈے پر تقاریر ہوئیں جس میں بچوں کے علاوہ بڑوں نے بھی حصہ لیا۔ قرآن پاک کی تلاوت علامہ محمد اسماعیل صاحب نے پیش کی جبکہ نعت کے پھول سلیم نور صاحب نے نچھاور کئے ۔ نظامت کے فرائض پاکستان سے اعلی تعلیم کے لئے آئی ایمن تیمور اور سدرا بھٹی نے بڑے احسن طریقے سے کیے۔ پاک کلچرل سوسائٹی کے صدر و بانی جناب ڈاکٹر رشید اختر صاحب نے تمام مہمانوں بچوں اور ان کے والدین کا شکریہ کیا جنہوں نے سابقہ تین چار ماہ سے آج کے پروگرام کے لئے انتھک محنت کی ، اور تاریخ کی روشنی میں پاکستان ڈے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس سے پہلے قومی ترانہ کے لئے تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ سنا جس کے بعد برطانیہ کا قومی ترانہ بھی جس کو سابقہ میئر کونسلر رچرڈ سویڈن نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا۔
اس کے بعد باری باری تمام بچوں نے مختلف قسم کے قومی پروگرام پیش کئے جس میں قومی نغمے ،اور گیت تھے جس پر انہیں خوب داد دی گئی ۔ جن بچوں نے حصہ لیا ان کے نام ،عبیر ،عبداللہ ،آئزا، عمیرا ، آشال ،آذان، حسین ، امان ،رافیل، رانیا،سبحان،طیب، عبید، عدیان، علی، اقصا،آویزا،عیشال،ابراھیم، مراد، ریحان،سریم،سمسان تھے۔
اس کے بعد انہی تمام بچوں کو اسٹیج پر تمام کونسلر ،سماجی و سیاسی لیڈران و کارکنان کی موجودگی میں والتھم فاریسٹ کی لیڈی میئر سیلی لٹن جان نے انعامات دئیے ۔۔ والتھم سٹو کے لائین کلب سیکریٹری اکرام اللہ اور ان کی اہلیہ محترمہ نے بھی پروگرام میں حصہ لینے والے تمام بچوں کے لئے ’گڈی پیک‘ دیئے ۔
سابقہ میئر کونسلر مسحود احمد ، کونسلر راجہ انور ، ڈاکٹر شوکت نواز پاکستان ہائی کمیشن سے تشریف لائے ہوئے فسٹ سیکریٹری دلدار علی ابرو اور والتھم فاریسٹ کی لیڈی میئر کونسلر سیلی لٹل جان نے پاک کلچرل سوسائٹی کے اس قومی پروگرام کو سراہا ،بچوں کے کام کی تعریف کی اور تنظیم کے بانی و صدر ڈاکٹر رشید اختر کا جو سالہاسال سے اس قدر خوبصورت قومی پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی انتھک مخلص محنت کو سراہا۔ ہال ہمیشہ کی طرح سے بھرا ہوا تھا اور تمام وقت لوگوں نے بڑے والہانہ انداز میں بچوں کی کارکردگی کی بھرپور تالیوں سے تعریف کی اور آخر تک محظوظ ہوتے رہے ۔ اس بار بھی موسیقی شو کے لئے حسب معمول چارلس کی بورڈ پر تھے طبلہ کی سنگت اعجاز نے کی ۔لوٹن کے معروف گلوکار خالد مرزا نے قومی نغمے سنا کو خوب داد سمیٹی ۔ عمانی نور نے انگلش میں گانا گایا اور سیکسو فون پر توفیق خان نے دھن بجا ئی جبکہ مراد نے ہمیشہ کی طرح خوب جھوم جھوم کر پنجابی گانا سنایا جس پر اسٹیج پر بہت سے بچوں نے بھنگڑا ڈالا اور ہمیشہ کی طرح امجد مرزا نے بھی بہت سے ساتھیوں کو اٹھا کر شامل کیا اور سب نے مل کر مرا د کے خوبصورت گانے پر بھنگڑا ڈالا جس پر تمام ہال میں موجود سامعین و ناظرین نے تالیوں سے ان کا ساتھ دیا ۔ معروف سنگر محترمہ روشن آرا مونی نے قومی نغمہ اور دو گیت سنا کر خوب رونق لگائی اور داد سمیٹی ۔
اس دوران تمام مہمانوں کو مزیدار سموسہ ،پیٹی اور مٹھائی کے ڈبے تقسم کئے گئے اور گرم گرم سبز چائے پیش کی گئی ۔ رات کے آٹھ بجے تک پاکستان ڈے کی خوشی میں یہ یادگار پروگرام جاری رہا اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اس کا لطف اٹھایا۔ آخر میں ڈاکٹررشید اختر صاحب نے تمام مہمانوں ،فنکاروں بچوں اور ان کے والدین کا شکریہ ادا کیا۔اور پروگرام کا اختتام علامہ محمد اسماعیل نے نیوزی لینڈ کے شہداء اور تمام شریک محفل اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعاکے ساتھ کیا ۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو ...