بنیادی صفحہ » برطانیہ » پیدائش سے لیکر پروان چڑھنے تک ماں کا کردار مرکزی حثیت کا حامل ہوتا ہے

پیدائش سے لیکر پروان چڑھنے تک ماں کا کردار مرکزی حثیت کا حامل ہوتا ہے

مانچسٹر (عارف چوہدری)

معاشرے میں خواتین کا کردار اہم ہے کیونکہ بچے کی پیدائش سے لیکر پروان چڑھنے تک ماں کا کردار مرکزی حثیت کا حامل ہوتا ہے اور اگر عورت تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں ہو گی تو وہ بچوں کی تعلیم و تربیت معاشرتی تقاضوں کے عین مطابق نہیں کر سکے گی اور پھر معاشرے میں بہتری کی بجائے بگاڑ پیدا ہو گا۔ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی وکشمیری خواتین سماجی مذہبی کاموں کے ساتھ چیرٹی منصوبہ جات کا بھی عملی حصہ ہیں۔ برطانیہ میں قائم مصطفائی شریف ٹرسٹ جو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ چیرٹی پارٹنر کی حیثیت سے منسلک ہے نے بے سہارا اور ضرورت مند بچیوں کے لیے فنڈ ریزنگ روح پرور محفل نعت کا انعقاد کیا جس میں ممتاز نعت خواں آمنہ سلطانی نے خصوصی شرکت کر کے نعتیہ کلام پیش کیے اور خواتین کے ایمان کو عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منور کیا دیگر نعت خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شبنم، اقرا، آمنہ اعظم نے بھی گلدستہ نعت بارگاہ رسالت میں پیش کیا۔ فنڈ ریزنگ شیفیلڈ سے آئ شاہدہ نے کی اس موقع پر محفل میں شریک خواتین نے دل کھول کر عطیات دیے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

مکس مارشل آرٹ کونسل اور خواتین کی چیریٹی

مکس مارشل آرٹ کونسل اور خواتین کی چیریٹی کی ٹیم آرگنائزر شاہین مسعود، نجمہ حسین، ...