بنیادی صفحہ » برطانیہ » :چوہدری عبد الرفیق ، چوہدری اشفاق احمد نے دیا صحافیوں کے اعزاز میں شاندار عشائیہ۔

:چوہدری عبد الرفیق ، چوہدری اشفاق احمد نے دیا صحافیوں کے اعزاز میں شاندار عشائیہ۔

:چوہدری عبد الرفیق ، چوہدری اشفاق احمد نے دیا صحافیوں کے اعزاز میں شاندار عشائیہ۔

راچڈیل (ہارون مرزا) پنجاب کی ثقافت محبت اور امن کا پیغام دیتی ہے پنجابی ثقافت سے دور رہ کر ہم اپنے آپ کو ادھورا سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار نارتھ ویسٹ کے ‏ معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات چوہدری عبدالرفیق چوہدری اشفاق احمد نے صحافیوں کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ان کے آبائی گاؤں تنزیلی ضلع جہلم میں حضرت معصوم شاہ بخاری کے سالانہ عرس کے موقع پر ایک ایسا میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں روایتی کھیلوں کے علاوہ بیل دوڑ کا شاندار مقابلہ بھی شامل ہے جبکہ اس میلہ میں پتھر اٹھانے اور نیزہ بازی کے مقابلے بھی شامل ہوتے ہیں جس میں پنجاب کے دور دراز کے اضلاع سے بھی لوگ شرکت کرتے ہیں اور اپنے بیل کی جوڑیاں لے کر دوڑ میں شامل ہوتے ہیں اس میلے کا آغاز ان کے والد چوہدری رحمت نے 1935 میں دربار کے سالانہ عرس کے موقع پر کیا اور یہ میلہ آنے والی نسلوں تک جاری رہے گا انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے 150 افراد ہر سال اس میلے کو منعقد کرانے اور دیکھنے کے لئے پاکستان جاتے ہیں جبکہ گردوں کے علاج کے لئے ہسپتال میں ڈالیسیز کرنے کے لئے 8 مشینیں نصب کی گئی ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت چل رہا ہے وہ جہلم کے علاوہ نارتھ ویسٹ میں بھی پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہیں اس عشائیہ میں نارتھ ویسٹ کےصحافیوں کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اور چوہدری عبدالرفیق , چوہدری اشفاق احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

چوہدری شجاعت حسین کی لندن آمد پر کارکنان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

چوہدری شجاعت حسین کی لندن آمد پر کارکنان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری   سابق ...