بنیادی صفحہ » برطانیہ » کریمبلرز  تنظیم پچھلے کئ سالوں سے کمیونٹی کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں کوشاں

کریمبلرز  تنظیم پچھلے کئ سالوں سے کمیونٹی کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں کوشاں

مانچسٹر (عارف چوہدری)

برطانیہ میں کریمبلرز  تنظیم پچھلے کئ سالوں سے کمیونٹی کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے اس کے بانی حافظ عبد القیوم نے چند دوستوں کے ساتھ ملکر اس کی بنیاد رکھی جسکا بنیادی مقصد پیدل چلنا اور دیہی علاقوں میں چھوٹی چوٹیوں کو سر کرنا تھا ۔ پچھلے برس کریمبلرز کی ٹیم حافظ عبد القیوم کی قیادت میں پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹوکو بیس کیمپ تک سر کیا۔ تنظیم نے کمیونٹی کو اپنی سرگرمیوں اور  کمیونٹی کو ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند رہنے اور مختلف  سرگرمیوں کے ذریعے کمیونٹی کو صحت مند  رکھنے والی تنظیموں کو مدعو کر کے انکے کام کو سراہا اور ایوارڈ سے بھی نوازا۔

 

برٹش ایشین اقلیتی کمیونٹی  کانفرنس کا انعقاد برٹش مسلم ہیرٹیج مانچسٹر میں ہوا جس میں رکن برطانوی پارلیمنٹ و  شیڈو وزیر برائے امیگریشن محمد افضل خان رکن یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم، میرا فولڈر کونسلر جاوید اقبال میرا راشدی کونسلر محمد زمان کونسلر یاسمین ڈار ،گریٹر مانچسٹر ڈپٹی میئر بیرونس بیورلی ہیوز ، برٹش آرمی برٹش نیوی گریٹر مانچسٹر پولیس اولڈ ماری کے  علاوہ سیاسی مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر کریمبلرز  کے بانی حافظ عبدالقیوم نے اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے جس میں کہا گیا کہ برطانیہ میں پہلی مرتبہ ایسی تنظیم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں برطانوی اقلیتی کمیونٹی کے  مسائل کو حل کرنے اور انہیں  صحت مند رہنے بارے آگاہی دی تاکہ وہ فعال کردار ادا کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا معاشرہ صحت مند ہوگا تو ہم اپنی زندگی اچھے انداز میں گزار سکیں گے انہوں نے نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدان میں اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی ۔ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے کریمبلرز کی سرگرمیوں اور صحت مند رہنے بارے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا انہوں نے کہا کہ ایشیائی کھانوں کی وجہ سے ہماری کمیونٹی بے شمار بیماریوں میں مبتلا ہو جاتی ہے اسکے لیے ضروری ہے کہ ہم جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے کریمبلرز جیسی سرگرمیوں کا حصہ بنیں مجھے یہاں آکر دلی خوشی ہوئ ہے ۔ ڈپٹی مئیر گریٹر مانچسٹر بیرونس بیورلی ہیوز کا کہنا تھا کہ مانچسٹر نے ثابت کیا ہے کہ رنگ ونسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر متحد ہیں اور ہمیں اپنی کمیونٹی پر فخر ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ مساوات ہماری طاقت کا سر چشمہ ہے اور کریمبلرز تنظیم کا بین الثقافتی کمیونٹی کا ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا، بات چیت اور پیدل چلنا صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کرنے میں مددگار ہے ۔ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ اسطرح کی کانفرنسز کے انعقاد سے مختلف کمیونیٹیز کو اکٹھے ہونے کا موقع ملتا ہے اور سب سے اہم بات کہ جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند رہنے بارے مفید معلومات ملتی ہے جو کہ ہماری ایشیائی کمیونٹی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔  کانفرنس میں شریک دیگر افراد نے بھی تنظیم کے صحت بارے رکھی گئی کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔ کانفرنس میں مختلف تنظیموں کو کمیونٹی کی خدمت کے صلہ میں ایوارڈ سے نوازا گیا اور مختلف کمیونیٹیز کے افراد نے اس میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنایا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

مسٹر ساؤل تورس مون سون کی میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کیساتھ میئر پارلر میں ملاقات

مسٹر ساؤل تورس مون سونکی میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کیساتھ میئر پارلر میں ...