بنیادی صفحہ » برطانیہ » کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی نے مس ایلس رائٹ کو دو مئی 2019 ء کو ہونے والے الیکشن کے لیے منتخب کر لیا

کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی نے مس ایلس رائٹ کو دو مئی 2019 ء کو ہونے والے الیکشن کے لیے منتخب کر لیا

کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی نے مس ایلس رائٹ کو دو مئی 2019 ء کو ہونے والے الیکشن کے لیے منتخب کر لیا-

راچڈیل کنگزوے وارڈ لیبر پارٹی کے ممبران نے دو مئی 2019ء کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے مس ایلس رائٹ کو کونسلر کے لیے جمہوری طریقے سے نامزد کر لیا گیا۔
یاد رہے ہر وارڈ سے تین کونسلرز منتخب ہوتے ہیں۔راچڈیل کونسل کے کونسلرز کی کل تعداد 60 ھے۔ ہر وارڈ میں ایک لیڈی کونسلر کا منتخب ہونا ضروری ہے۔
برطانیہ بھر میں تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کا اپنی اپنی پارٹی سے انتخاب جاری و ساری ھے۔
اگلے ہفتہ سے برطانیہ بھر سے الیکشن کی سر گرمیاں دن بدن اپنے عروج کو پہنچ جائیں گی-
کنگزوے وارڈ سے لیبر پارٹی کے دو ایشین کشمیری نژاد برٹش کونسلرز پہلے ہی دو مرتبہ منتخب ھو کر تمام کمیونیٹیز کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
جن ممبران نے آج اپنے ووٹ سے مس ایلس رائٹ کو منتخب کیا ھے ان میں ڈپٹی لیڈر آف کونسل راچڈیل کونسلر عدالت علی،کیبنٹ ممبر آف کونسل راچڈیل کونسلر شکیل احمد،مارٹن ٹاپ، لیم اورک،پیٹر کوبی،خالد محمود چوہدری،شوکت علی،صغیر احمد،امجد علی،صائمہ علی،عمران خان،فیصل خان،محمد ندیم،جون بلوندل،محمد رشید، اور دیگر شامل تھے۔ رپورٹ چودھری عارف علی پندھیر

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

  برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ...