بنیادی صفحہ » برطانیہ » یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر کامیاب سماعت

یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر کامیاب سماعت

مانچسٹر ( عارف چوہدری ) یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر کامیاب سماعت کے بعد ایم ای پی واجد خان کے اعزاز میں تحریک حق خود ارادیت کی جانب سے مانچسٹر میں شاندار استقبالیہ پروگرام کا انعقاد ، ایم ای پی واجد خان کی بھرپور کوششوں اور خدمات کو سراہا گیا ، استقبالیہ کا اہتمام تحریک حق خود ارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں تحریک کی ٹیم نے کیا ۔ا س موقع پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ای پی واجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداروں کا معاونت پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انشاء اللہ مستقبل میں بھی ہم مل کر مسئلہ کشمیر کے لیے کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے یورپی پارلیمنٹ میں اپنی نشست سنبھالی تو لیبر پارٹی کے ممبر یورپی پارلیمنٹ و فرینڈز آف کشمیر کے شریک چئیرمین ایم ای پی رچرڈ کوربٹ جو ذمہ داری سونپی تھی اور جو وعدہ میں نے تحریک حق خود ارادیت کے ذمہ داروں اور اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ کیا تھا آج وہ پورا کر دیا ہے ، میری مسلسل معاونت اور جدو جہد میں بھرپور حصہ ڈالنے پر راجہ نجابت حسین ، سردار عبد الرحمن ، کونسلر یاسمین ڈار ، محمد اعظم ، امجد مغل اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ یہ لوگ میری پشت پر رہے اور ہر موقع پر میری رہنمائی اور مجھے فعا ل رکھا ۔میرے اس راستے میں نہ صرف بھارتی حکومت ، بھارت کے حمایتیوں بلکہ ہمارے کچھ نادان دوستوں نے بھی رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن ہم نے جس عظیم کام کا بیڑہ اٹھایا تھا اسے یورپی پارلیمنٹ تک کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل کام ریاست میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانا اور کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانا ہے میں اس کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں جہاں انسانی حقوق کمیٹی کے چئیرمین اٹلی کے ایم ای پی مسٹر پانزیئری کے مشکور ہیں وہیں ان تمام ممبران یورپی پارلیمنٹ کا کشر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے اس مقصد میں حمایت و تائید کی اور بحث میں ساتھ دیا ۔ میں اس موقع پر پاکستانی و کشمیری رہنماؤں کا بھی شکر گزار ہوں جو ہماری حوصلہ افزائی کے لیے برسلز پہنچے ۔ واجد خان نے کہا کہ بریگزٹ سے قبل اپنی جدو جہد کو مزید تیز کروں گا بلکہ تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداروں سے مل کر یورپی یونین میں کشمیریوں کا کیس لڑتا رہوں گا ۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے خطاب کرتے ہوئے ایم ای پی واجد خان کو پوری کشمیری و پاکستانی قوم کی جانب سے بڑی پیش رفت کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی اور خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشہ سال جون سے ایم ای پی واجد خان نے جس طرح یورپی پارلیمنٹ میں خاموش ڈپلومیسی سے کشمیرکاز کے لیے کام کیا اور کشمیریوں کے نکتہ نظر کو اجاگر کیا ان کی یہ کوششیں تحریک آزادی کی تاریخ میں سنہری حروف سئے لکھی جائیں گی ۔ ہم اپنی تنظیم کی جانب سے ان کی کوششوں کو شایان شان طریقے سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ہم اس موقع پر اولڈھم میں 9مارچ کو کانفرنس کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ کی چئیپرسن ایم پی ڈیبی ابراہم مہمان خصوصی ہوں گی اور واجد خان کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ ایم پی ڈیبی ابراہم کا بھی کشمیر کاز کے لیے برطانوی پارلیمنٹ میں اہم کردار ہے ۔ راجہ نجابت حسین نے اپنی پوری ٹیم خصوصا خواتین ممبران کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ تحریک کے سرپرست سردار عبد الرحمن خان نے کہا کہ جس طرح ایم ای پی واجد خان نے ہماری درخواست پریورپی پارلیمنٹ میں عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے اس سے عالمی سطح پر ہماری کوششوں کومدد ملے گی ۔ دیگر یورپی اور برٹش ارکان پارلیمنٹ بھی اسی طرح کی کوششوں سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کریں ۔ تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چئیرپرسن کونسلر یاسمین دار نے کہا کہ واجد خان نہ صرف ہماری تنظیم کی جانب سے مبارکباد کی مستحق ہیں بلکہ نارتھ ویسٹ کے تمام ووٹرز کو بھی ان پر فخر ہے ۔ واجد خان نے میرے اور اعظم خان کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کو لیبر پارٹی کے منشور میں شامل کروایا ۔ واجد خان ہماری قوم کا اہم اثاثہ ہیں ۔ تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کے وائس چئیرمین امجد حسین مغل ، مانچسٹر کی چئیر پرسن روبینہ خان ، اظہر شاہ اور دیگر نے بھی واجد خان کو یورپی پارلیمنٹ میں شاندار کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ایسی کوششیں جاری رکھتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے اور انسانی حقوق رکوانے کے لیے کردار ادا کریں گے

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

  برطانیہ میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ...